ٹیکنالوجی

بچوں کا بڑھتا اسکرین ٹائم، ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان کیا کہتے ہیں؟

ٹیک کمپنیوں کے بانیان و سربراہان کو بھی اس چیلنج کا سامنا ہے۔

Web Desk

بچوں کا بڑھتا اسکرین ٹائم، ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان کیا کہتے ہیں؟

ٹیک کمپنیوں کے بانیان و سربراہان کو بھی اس چیلنج کا سامنا ہے۔

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

آج کے ڈیجیٹل دور میں ٹیکنالوجی روزمرہ زندگی کا اہم حصہ بن چکی ہے، عام لوگوں کی طرح ٹیکنالوجی کمپنیوں کے بانیان و سربراہان کو بھی اس چیلنج کا سامنا ہے کہ اپنے بچوں کے اسکرین ٹائم کو کیسے منظم کریں تاکہ ان کی تخلیقی صلاحیتیں متاثر نہ ہوں۔

بہت سی ٹیک کمپنیوں کے سربراہان کے اپنے گھروں میں ٹیکنالوجی کے کم سے کم استعمال کو ترجیح دی جاتی ہے، یہاں تک کہ کچھ گھرانوں میں بچوں کے اسکرین ٹائم کی نگرانی اور اسے محدود کرنے کے لیے نینی (آیا) کی خدمات بھی حاصل کی جاتی ہیں۔

اس حوالے سے ٹیک کمپنیوں کے سربراہان کی اپنی رائے کیا ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔

سندر پچائی (گوگل)

گوگل کے سی ای او سندر پچائی ٹیکنالوجی کے وسیع اثرات کو تسلیم کرتے ہیں، بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اِس ڈیجیٹل دور کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا جس میں ان کے بچے بڑے ہو رہے ہیں۔

سخت پابندیاں لگانے کے بجائے سندر پچائی 'ڈیجیٹل لٹریسی' پر زور دیتے ہیں اور اپنے بچوں کو ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنی حدود خود طے کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

بل گیٹس (مائیکروسافٹ)

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اپنے بچوں کے ٹیکنالوجی کے استعمال پر سخت پابندیاں لگاتے ہیں۔

ٹیک انڈسٹری میں اپنے اہم کردار کے باوجود بل گیٹس نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے بچوں کو 14 سال کی عمر تک اسمارٹ فون رکھنے کی اجازت نہیں تھی۔

مزید برآں وہ کھانے کی میز پر اسمارٹ فون اور دیگر گیجٹس استعمال کرنے سے سختی سے منع کرتے ہیں، تاکہ آف لائن زندگی اور آن لائن زندگی میں توازن قائم کیا جاسکے۔

مارک زکربرگ (میٹا)

فیس بک (میٹا) کے شریک بانی مارک زکربرگ اپنے بچوں کے اسکرین ٹائم کے بارے میں ہمیشہ انتہائی محتاط رویہ اختیار کرتے ہیں۔

وہ اپنے بچوں کو رشتہ داروں کے ساتھ ویڈیو چیٹ کی اجازت ضرور دیتے ہیں لیکن انہوں نے تفریحی مقاصد کے لیے اسکرین کے ضرورت سے زیادہ استعمال پر حد مقرر کر رکھی ہے۔

وہ ایکٹو انگیجمنٹ (فعال مشغولیت) پر زور دیتے ہیں، جس کا مقصد ڈیجیٹل اسکرینوں کے ذریعے ایک بامعنیٰ تعلق اور روابط کو فروغ دینا ہے۔

سوسن ووجکی (یوٹیوب، گوگل کی سابق سی ای او)

یوٹیوب کی سابق سی ای او سوسن ووجکی کو بھی اپنے بچوں کے لیے اسکرین ٹائم کو منظم کرنے میں اسی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔

ڈیجیٹل میڈیا سے اپنے پیشہ ورانہ تعلق کے باوجود وہ اپنے بچوں کے اسکرین ٹائم کو محدود رکھتی ہیں اور اعتدال سے استعمال پر زور دیتے ہیں۔

وہ ڈیجیٹل گیجٹس کے متوازن استعمال کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اپنی نگرانی میں YouTube Kids تک رسائی کی اجازت دیتی ہیں۔

تازہ ترین