بالی ووڈ

بالی وڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار کون؟

اداکاروں کے معاوضے اربوں روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

Web Desk

بالی وڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار کون؟

اداکاروں کے معاوضے اربوں روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

اکشے کمار فہرست میں نویں نمبر پر موجود ہیں
اکشے کمار فہرست میں نویں نمبر پر موجود ہیں

بھارتی فلم انڈسٹری نہ صرف بھارت بلکہ خلیجی ممالک سمیت ہر اس ملک میں مقبول ہے جہاں اردو /ہندی زبان بولی اور سمجھی جاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ بالی وڈ کی فلمیں اب اربوں میں کمائی کرتی ہیں اور ساتھ ہی ان میں کام کرنے والے اداکاروں کے بھی معاوضے دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرتے ہوئے اربوں روپے تک جا پہنچے ہیں۔

حال میں امریکی جریدے  فوربز نے ایک فہرست جاری کی جس میں بھارتی فلم انڈسٹریز کے ان 10 ہیروز کے نام شامل ہیں جو اپنی فلموں کا سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری نے بھی مین اسٹریم توجہ حاصل کرلی ہے جس کے نتیجے میں سب سے مہنگے اداکاروں کی فہرست میں ساؤتھ انڈین اداکار بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

فوربز کے اعداد و شمار کے مطابق بالی وڈ کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان بھارتی فلم نگری کے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار ہیں۔

شاہ رخ خان مہنگے اداکاروں کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں جو کہ ایک فلم کا معاوضہ ڈیڑھ ارب سے ڈھائی ارب بھارتی روپے لیتے ہیں۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر سینئر اداکار رجنی کانت ہیں جن کی ایک فلم کا معاوضہ شاہ رخ سے کچھ کم یعنی ایک ارب 15 کروڑ سے ایک ارب 70 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

تیسرے نمبر پر بھارتی اداکار جوزف وجے ہیں جو کہ ایک فلم کا معاوضہ ایک ارب 30 کروڑ سے ڈھائی ارب بھارتی روپے تک لیتے ہیں۔

 چوتھے نمبر پر موجود بالی وڈ اداکار پربھاس کی ایک فلم کا معاوضہ ایک ارب سے 2 ارب بھارتی روپے تک ہے۔

 رپورٹ میں بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے کیوں کہ ان کی ایک فلم کا معاوضہ ایک ارب سے پونے 3 ارب بھارتی روپے تک ہے۔

بالی وڈ کے تیسرے اور مشہور خان سلمان خان رواں برس زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں جن کی ایک فلم کا معاوضہ ایک اور ڈیڑھ ارب بھارتی روپے ہے۔  

ان کے علاوہ کمل ہاسن ایک سے ڈیڑھ ارب روپے معاوضے کے ساتھ ساتویں، اللو ارجن ایک سے سوا ارب روپے معاوضے کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔

تاہم اکشے کمار 60 کروڑ سے ایک ارب 45 کروڑ تک معاوضہ وصول کر کے کئی ساؤتھ انڈین اداکاروں سے پیچھے 9ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ 

تازہ ترین