اسکینڈلز

علی سیٹھی نے بالآخر ’ہم جنس پرست‘ ہونے کا اعتراف کرلیا؟

علی سیٹھی کا ایک بار پھر ’ہم جنس پرست‘ ہونے کا ثبوت

Web Desk

علی سیٹھی نے بالآخر ’ہم جنس پرست‘ ہونے کا اعتراف کرلیا؟

علی سیٹھی کا ایک بار پھر ’ہم جنس پرست‘ ہونے کا ثبوت

علی سیٹھی کا ’ہیپی پرائڈ‘ پوسٹ تنقید کی زد میں
علی سیٹھی کا ’ہیپی پرائڈ‘ پوسٹ تنقید کی زد میں

پاکستانی معروف گلوکار علی سیٹھی نے قریبی دوست ومصور سلمان طور کے ساتھ شادی کی افواہوں کے بعد اپنی جنس پر سوال اٹھاتی ایک نئی پوسٹ جاری کردی۔

علی سیٹھی جو زیادہ تر اپنے الگ انداز اور غزلوں کی وجہ سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں، 6 فروری 2022 کو اپنے ’پسوڑی‘ نامی گانے کی وجہ سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنی گائیکی کا سکّہ منوا چکے ہیں، لیکن گزشتہ سال علی سیٹھی کے حوالے سے منظرِ عام پر آنے والی خبروں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا تھا۔

علی سیٹھی کی انکے قریبی دوست و مصور سلمان طور سے شادی کی افواہ نے ان کے مداحوں کو چونکا ڈالا تھا  لیکن خود علی سیٹھی نے اس حوالے سے خاموشی اختیار رکھی تھی اس لیے بات آئی گئی ہوگئی تھی لیکن اب علی سیٹھی کی نئی پوسٹ دفن مردے اکھاڑ گئی۔

علی سیٹھی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے اپنے بچپن کی تصویر کو شامل کیا۔

مذکورہ تصویر علی سیٹھی کی سالگرہ کی ہے جس میں وہ آسمانی شرٹ پہنے ہوئے ہیں اور ان کے سامنے ایک کیک رکھا ہے جس پر ’ہیپی برتھ ڈے علی ‘ لکھا ہے۔

اگرچہ تصویر میں کچھ ایسا نہیں جو سوشل میڈیا صارفین کو برہم کرتا لیکن اس پوسٹ میں لکھا گیا کیپشن وجۂ برہمی بنا۔

علی سیٹھی نے لکھا کہ ’ ہائے چھوٹے، مجھے معلوم ہے کہ یہ تھوڑا مشکل ہوتا ہے کہ جب وہ کہتے ہیں کہ جو تم ہو وہ تم نہ بنو‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’ لیکن وہ اصل بات جو تمہیں دوسرے سے منفرد بناتی ہے وہ تمہاری خوبصورتی اور خاص طاقت ہے، محبت تمھاری منتظر ہے‘۔

اس کیپشن کے آخر میں علی سیٹھی نے اپنے ہم جنس پرست ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ ’ہیپی پرائڈ‘ لکھا جو ایل جی بی ٹی کیو کے دن کو منانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اگست 2023 میں سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کرتی دکھی کہ علی سیٹھی اپنے قریبی دوست سلمان طور کی محبت میں مبتلا ہیں اور دونوں مبینہ طو رپر شادی بھی کر چکے ہیں۔ اس خبر کی بنیاد مقبول ترین امریکی اخبار ’دا نیو یارک ٹائمز‘ کا ایک آرٹیکل بنا۔

علاوہ ازیں علی سیٹھی کی کوچیلا پرفامنس کی خبر شائع کرتے ہوئے امریکی روزنامے ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے علی سیٹھی کیلئے ’کوئیر‘ یعنی ’ہم جنس پرست مرد‘ کی اصطلاح کا استعمال کیا تھا۔

علی سیٹھی کے اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین شدید غصے کا اظہار کر رہے ہیں اور علی سیٹھی کی پاکستان واپسی پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ بھی اب قبول لو کے تم دائرہ اسلام سے خارج ہوچکے ہو، شرم آنی چاہئے بے شرم انسان‘۔

تازہ ترین