عالمی منظر

کار کا ائیرکنڈیشنر لڑکی کی موت کی وجہ بن گیا

لڑکی لوڈ شیڈنگ سے تنگ آکر کار میں اے سی چلا کر سوگئی تھی۔

Web Desk

کار کا ائیرکنڈیشنر لڑکی کی موت کی وجہ بن گیا

لڑکی لوڈ شیڈنگ سے تنگ آکر کار میں اے سی چلا کر سوگئی تھی۔

کار کے اے سی سے کاربن مونو آکسائیڈ گیس خارج ہوتی ہے۔
کار کے اے سی سے کاربن مونو آکسائیڈ گیس خارج ہوتی ہے۔

گھر میں بجلی کی بار بار بندش سے پریشان ہو کر کار میں اے سی چلا کر سونے والی لڑکی کی موت ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی نے گھرمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر اپنی کار کے اندر ایئرکنڈیشن چلایا جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔

لڑکی کی موت کی وجہ بتاتے ہوئے ڈاکٹر نے بتایا کہ کار ایئر کنڈیشنگ سے خارج ہونے والی کاربن مونوآکسائیڈ گیس نے لڑکی کی جان لے لی۔

انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم میں یہ بات سامنے آئی کہ گیس کی وجہ سے متوفیہ کا دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ بند گاڑی میں ایئرکنڈیشنر چلانے سے اس کے اندر کاربن مونو آکسائیڈ گیس بڑی مقدار میں جمع ہو جاتی ہے جبکہ چلتی گاڑی میں یہ اپنا راستہ بنا کر باہر نکل جاتی ہے۔

 کاربن مونو آکسائیڈ ایک انتہائی خطرناک گیس ہے اور اس کا کوئی رنگ یا بو نہیں ہوتی جس سے اندر بیٹھے شخص کو اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ وہ اس سے متاثر ہو رہا ہے یا نہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ 45 سے 60 منٹ کے اندر گاڑی میں موجود شخص کو دم گھٹنے کی علامات محسوس ہونے لگتی ہیں جس میں سر درد اور تھکاوٹ کا احساس شامل ہے۔

ماہر امراض نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ کھڑی گاڑیوں کے اندر اے سی چلا کر آدھے گھنٹے سے زیادہ نہ بیٹھیں۔

تازہ ترین