فلم / ٹی وی

کرینہ کا ڈیبیو فلم ’ریفیوجی‘ کے 24 سال مکمل ہونے پر خاص پوسٹ

کرینہ کپور نے اپنے پوسٹ میں اپنے پرانے جوڑی دار ابھیشیک کو بھی مینشن کیا

Web Desk

کرینہ کا ڈیبیو فلم ’ریفیوجی‘ کے 24 سال مکمل ہونے پر خاص پوسٹ

کرینہ کپور نے اپنے پوسٹ میں اپنے پرانے جوڑی دار ابھیشیک کو بھی مینشن کیا

کرینہ کہور پرانی یادوں میں کھو گئیں
کرینہ کہور پرانی یادوں میں کھو گئیں

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی بالی وڈ ڈیبیو فلم ’ریفیو جی‘ کے 24 سال مکمل ہونے پر فلم کی جھلکیوں پر مشتمل ویڈیو کے ساتھ پیغام بھی جاری کردیا۔

30 جون 2000 کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی فلم ’ریفیوجی’ سے نہ صرف کرینہ کپور بلکہ بالی وڈ کے ’شہنشاہ’ امیتابھ بچن کے اکلوتے بیٹے ابھیشیک بچن نے بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔

ابھیشیک بچن  اور کرینہ کپور کی جوڑی کو فلم’ریفیوجی‘ میں پسند تو کیا گیا لیکن یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں کر پائی تھی اور نتیجہ یہ ہوا کہ ابھیشیک بچن کی جے پی دتہ کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم باکس آفس پر اوسط درجے کی ثابت ہوئی۔

اگرچہ یہ فلم کامیاب نہ ہوئی لیکن بالی وڈ کے دو سپر اسٹارز کی پہلی ڈیبیو فلم ہونے کے سبب ان کے مداحوں کیلئے بے حد خاص ہے اور اس فلم کے گانے بھی بالی وڈ کے متوالوں کے دلوں سے بے انتہا قریب ہیں۔

فلم کی ریلیز کو 24 سال مکمل ہوچکے ہیں اور اس خاص موقع پر کرینہ کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں فلم کے خاص سینز اور گانوں کو مختصر دورانیے کی ویڈیو میں یکجا کیا گیا۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں کرینہ کپور نے اپنے دلی جذبات بھی لکھے کہ ’ اپنی ذات کو تلاش کرتے ہوئے میرے 24 سال مکمل ہوگئے اور سب سے بہترین آنے ابھی باقی ہے‘۔

اداکارہ نے اپنی ڈیبیو فلم کی کاسٹ اور ٹیم اور مداحوں کیلئے لکھا کہ ’ آپ سب کیلئے بے شمار پیار’۔

اس پوسٹ میں کرینہ کپور نے اپنی فلم کے ہیرو ابھیشیک بچن سمیت انوپم کھیر، جیکی شروف اور سنیل شیٹی کو بھی مینشن کیا۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح کرینہ کپور کو بھارتی فلم نگری میں کامیاب 24 سال مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں اور متعدد کرینہ کپور اور ابھیشیک بچن کی جوڑی کو بھی یاد کرتے دکھ رہے ہیں۔

تازہ ترین