T20ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹرز کا اسٹیڈیم میں بھنگڑا
بھارتی کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کرنے کے بعد بے قابو ہوگئے
![ویرات کوہلی اور ارشدیپ سنگھ کا اسٹیڈیم میں بھنگڑا](https://www.hungamaexpress.com/assets/uploads/updates/2024-06-30/16563_5485617_virat-kohli-winning-bhangra_updates.jpg)
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فاتح کی ٹرافی اپنے نام کرنے کے بعد بھارتی ٹیم کی جشن مناتے ہوئے اسٹیڈیم میں کیے گئے بھنگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارت سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔
یاد رہے کہ بھارت دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فاتح قرار پایا ہے اور اس سے قبل 2007 میں بھارت کو یہ اعزاز حاصل ہوا تھا۔
بھارتی ٹیم کی اس شاندار فتح کے بعد اسٹیڈیم میں متعدد خاص لمحات دیکھنے کو ملے۔
جہاں کھلاڑی خوشی کے مارے روتے نظر آئے وہیں بعض اپنی اہلیہ کے گلے لگ کر انہیں اپنی خوشی میں برابر کا شریک قرار دیتے دکھے۔
اسٹیڈیم جہاں کھلاڑیوں کے خوشی کے آنسو سے تر ہوا وہیں کھلاڑیوں کے بھنگڑے نے ایک سماں باندھ دیا۔
انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی بھارتی کھلاڑیوں کے رقص کی ویڈیو سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کھلاڑی جیت کا جشن مناتے ہوئے بھنگڑا کر رہے ہیں اور اس دوران وہ سب اپنی ایک الگ دنیا میں مگن ہیں۔
ویڈیو میں ویرات کوہلی، ارشدیپ سنگھ اور رِنکو سنگھ کو بھارتی پنجابی گلوکار دلیر مہندی کے مشہورِ زمانہ گیت ’تنک تنک تن‘ پر پُرجوش بھنگڑا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں بھارتی کرکٹ فینز اپنی بے انتہا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس بھنگڑے کو ان کے دل میں ہونے والے جشن کے مماثل قرار دے رہے ہیں۔
-
وائرل اسٹوریز 38 منٹ پہلے
فواد خان کا موبائل فون دیکھ کر مداح ششدر رہ گئے
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
عامر لیاقت کی 53ویں سالگرہ، بشریٰ اقبال کی یادگار پوسٹ
-
بالی ووڈ 2 گھنٹے پہلے
سشانت سنگھ کی فلم ‘ایم ایس دھونی‘ دوبارہ ریلیز کرنے کا فیصلہ
-
کھیل 2 گھنٹے پہلے
نتاشا کی عدم موجودگی میں ہاردیک کا بیٹے کیساتھ جشن