دلچسپ و خاص

خودکار ٹیسلا گاڑی سڑک سمجھ کر ریلوے لائن پر جا پہنچی

پولیس نے ڈرائیور کو سنگین حفاظتی الرٹ جاری کیا۔

Web Desk

خودکار ٹیسلا گاڑی سڑک سمجھ کر ریلوے لائن پر جا پہنچی

پولیس نے ڈرائیور کو سنگین حفاظتی الرٹ جاری کیا۔

حکام نے فیس بک پر پٹڑیوں کے بیچ میں کھڑی ٹیسلا کی تصویر شیئر کی
حکام نے فیس بک پر پٹڑیوں کے بیچ میں کھڑی ٹیسلا کی تصویر شیئر کی

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ٹیسلا کی گاڑی میں موجود ایک ڈرائیور نے خود کو ریلوے ٹریک کے بیچ و بیچ کھڑا پایا، جب اس کی الیکٹرک گاڑی میں نصب آٹو پائلٹ موڈ نے مبینہ طور پر پٹڑی کو سڑک سمجھ لیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے ڈرائیور کو ’سنگین‘ حفاظتی الرٹ جاری کردیا۔

حکام نے فیس بک پر پٹڑیوں کے بیچ میں کھڑی ٹیسلا کی تصویر شیئر کی، جو ریل گاڑی کے راستے کے بالکل بیچ میں کھڑی پائی گئی۔

وڈ لینڈ پولیس ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ’آج صبح ایک ایسا واقعہ پیش آیا، جب آٹو پائلٹ نے ٹرین کی پٹڑیوں کو سڑک سمجھا، جس سے ایک سنگین خطرہ پیدا ہوا۔‘

ڈرائیور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور یہ واضح نہیں کہ آیا ریلوے لائن پر چلنے کے بعد گاڑی کو نقصان پہنچا یا نہیں؟

جائے وقوع پر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے اور  پولیس نے ابھی تک ڈرائیور کے بیان کی درستگی کی تصدیق نہیں کی۔

بیان کے مطابق حکام نے ڈرائیورز کو خبردار کیا کہ وہ ’ٹیسلا کے آٹو پائلٹ فیچر کا استعمال کرتے ہوئے چوکس رہیں‘ اور مزید یہ کہ (آٹو پائلٹ سسٹم) ’ناکام ہو سکتا ہے۔‘

ٹیسلا کی ویب سائٹ پر کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی نئی گاڑیوں آٹو پائلٹ فنکشن ’ڈرائیونگ کرتے ہوئے حفاظت اور سہولت میں اضافہ کرتا ہے۔‘

سائٹ کے مطابق: ’اس کی آٹو پائلٹ فعالیت میں ’ٹریفک سے آگاہ کروز کنٹرول‘ شامل ہے، جو آپ کے سفر کی رفتار کو ارد گرد کے ٹریفک سے مماثل رکھتا ہے اور ’آٹو اسٹیئر‘ جو کہ واضح طور پر نشان زد لین میں اسٹیرنگ میں مدد کرتا ہے۔‘

گذشتہ دو مہینوں کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے، جس میں ڈرائیور کی مدد کے نظام کو استعمال کرتے ہوئے ایک ٹیسلا گاڑی اور ٹرین کے درمیان حادثہ ہوتے ہوتے بچا۔

8 مئی کو اوہائیو میں کریگ ڈوٹی سیکنڈ نامی صارف مکمل سیلف ڈرائیونگ موڈ میں رکھنے کے بعد اپنی الیکٹرک گاڑی کو مال بردار ٹرین سے ٹکرانے سے بال بال بچا پائے تھے۔

تازہ ترین