سوشل میڈیا

چاہت فتح علی خان کیساتھ دھرمیندر کی فیملی فوٹو؟

فوٹو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔

Web Desk

چاہت فتح علی خان کیساتھ دھرمیندر کی فیملی فوٹو؟

فوٹو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔

(فوٹو: سوشل میڈیا)
(فوٹو: سوشل میڈیا)

'بدوبدی' فیم چاہت فتح علی خان اپنی منفرد گلوکاری کے سبب سوشل میڈیا اسٹار بن چکے ہیں تاہم انہیں بھارتی فلم انڈسٹری کے ماضی کے سپر اسٹار دھرمیندر کی فیملی فوٹو میں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بے سرے گانوں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے لاکھوں لوگوں کو گرویدہ بنالیا ہے۔

اُ ن پر بنائی گئ میمز کی بھرمار کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کو جگہ جگہ اُن ہی کا چہرہ نظر آتا ہے۔

حال ہی میں ایک فیس بک پیج پر دھرمیندر کی کافی پرانی فیملی فوٹو شیئر کی گئی جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین شش و پنج میں مبتلا ہوگئے۔

تصویر میں دھرمیندر، ان کی پہلی بیوی پرکاش کور، بیٹے بوبی دیول اور سنی دیول اور ان کی پہلی بیوی کی بیٹیاں وجیتا اور اجیتا موجود تھیں۔

اس تصویر میں بوبی دیول اور سنی دیول کے درمیان کھڑے مسکراتے شخص کا چہرہ ہوبہو چاہت فتح علی خان سے ملتا جلتا لگتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ بھارتی اداکار کی اتنی پرانی فوٹو میں چاہت فتح علی خان کیسے موجود ہوسکتے ہیں؟

تاہم حقیقت یہ ہے کہ اس تصویر میں موجود یہ مسکراتا شخص چاہت فتح علی خان نہیں بلکہ دھرمیندر کے قریبی رشتہ دار ہیں۔

تازہ ترین