انفوٹینمنٹ

زارا نور کی بیٹی کے نام کا مغل بادشاہ اورنگزیب سے کیا تعلق؟

زارا نور عباسی نے بیٹی کا نام ’نورِ جہاں‘ کیوں رکھا؟

Web Desk

زارا نور کی بیٹی کے نام کا مغل بادشاہ اورنگزیب سے کیا تعلق؟

زارا نور عباسی نے بیٹی کا نام ’نورِ جہاں‘ کیوں رکھا؟

زارا نور عباس نے بیٹی کا نام کس کے نام پر رکھا؟
زارا نور عباس نے بیٹی کا نام کس کے نام پر رکھا؟

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی اکلوتی بیٹی ’نورِ جہاں‘ کا نام رکھنے کے پیچھے چھپی دلچسپ وجہ مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

زارا نور عباس نے حال ہی میں معروف شاعر وصی شاہ کے ٹاک شو میں شرکت کی جہاں وہ اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے بات کرتی نظر آئیں۔

اس شو میں اداکارہ نے اپنے شوہر اس صدیقی کے حوالے سے پوچھے گئے متعدد سوالات کے جوابات بھی دیے اور ساتھ ہی اپنی بیٹی نورِ جہاں کے نام کے حوالے سے بھی انکشاف کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ’ انہوں نے بیٹی کا نام نورِ جہاں اس وجہ سے رکھا کیونکہ ان کا ایک بیٹا فوت ہوگیا تھا جس کا نام اورنگ زیب رکھا تھا‘۔

زارا نور نے کہا کہ  ’اورنگ زیب  عالمگیر کی دو بہنیں تھیں نور جہاں اور جہاں آرا ، تو وہاں سے یہ نام مجھے بہت پسند آیا اور میں نے بیٹی کا نام نور جہاں رکھنے کا سوچا لیکن یہ نام سن کر میرے سُسر کو ملکۂ ترنم نور جہاں یاد آگئیں تو انہوں نے مشورہ دیا کہ نور جہاں کی جگہ نام نورِ جہاں کرلو‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’ اور میں جس ماحول میں رہ رہی ہوں، جو میرا گھر ہے وہ میرا محل ہی ہے‘۔

یاد رہے کہ زارا نور عباس نے پہلی شادی 2014 میں کی تھی جو طلاق پر ختم ہونے کے بعد انہوں نے دسمبر 2017 میں اسد صدیقی سے دوسری شادی کی۔

شادی کے چند سال بعد اسد صدیقی نے جنوری 2022 میں انکشاف کیا تھا کہ طبی پیچیدگیوں کے باعث ان کی اہلیہ کا ایک حمل ضائع ہوا تھا۔

بعدازاں اداکارہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں 27 مارچ کو دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اُنہوں نے نورِ جہاں رکھا۔

تازہ ترین