کھیل

جشن کا انوکھا انداز، روہت شرما نے پِچ کی ریت کھا لی

ویڈیو آئی سی سی کے آفیشل اکاؤنٹس سے شیئر کی گئی۔

Web Desk

جشن کا انوکھا انداز، روہت شرما نے پِچ کی ریت کھا لی

ویڈیو آئی سی سی کے آفیشل اکاؤنٹس سے شیئر کی گئی۔

(اسکرین گریب: آئی سی سی/انسٹاگرام)
(اسکرین گریب: آئی سی سی/انسٹاگرام)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر فتح کا جشن انوکھے انداز میں منایا۔

گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 17 سال بعد ٹائٹل جیت لیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اس لمحے کو یادگار بنانے کا فیصلہ کیا اور اس پِچ کی ریت کا کچھ حصہ اٹھا کر منہ میں ڈال لیا جہاں پر انہوں نے بطور کپتان بھارت کو فائنل جتوایا۔

فتح کے جشن کے اس انوکھے انداز کی ویڈیو آئی سی سی کے آفیشل اکاؤنٹس سے شیئر کی گئی ہے جس میں روہت شرما کو پچ سے ریت اٹھا کر منہ میں ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فتح کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور موجودہ کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ویرات کوہلی نے تاریخی فتح کے چند منٹ بعد اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، وہیں بھارتی کپتان روہت شرما نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔

بھارت کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے والے روہت شرما نے تصدیق کی کہ وہ ون ڈے اور ٹیسٹ میں بھارت کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ 'یہ میرا آخری میچ بھی تھا، الوداع کہنے کا اس سے بہتر وقت نہیں تھا، میں شدت سے یہ ٹرافی جیتنا چاہتا تھا، اسے الفاظ میں بیان کرنا بہت مشکل ہے'۔

روہت شرما نے مزید کہا کہ 'یہ وہی تھا جو میں چاہتا تھا اور یہ ہوا، میں اپنی زندگی میں اس کے لیے بہت بے چین تھا۔ خوشی ہے کہ ہم نے اس بار لائن کو عبور کیا'۔

تازہ ترین