کھیل

ٹی20 ورلڈکپ: کِس ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

فاتح بھارتی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟

Web Desk

ٹی20 ورلڈکپ: کِس ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

فاتح بھارتی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ گزشتہ روز جنوبی افریقا کے مقابلے میں بھارت کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

فائنل میچ میں بھارت نے مخالف ٹیم جنوبی افریقا کو 177 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا جسے مقررہ 20 اوورز میں وہ پورا نہ کر سکے اور پوری ٹیم 169 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

فاتح بھارتی ٹیم کو 24 لاکھ 50 ہزار ڈالرز کا انعام ملا ہے، پاکستانی روپوں میں یہ رقم تقریباً 68 کروڑ کے لگ بھگ بنتی ہے۔

جنوبی افریقا کی ٹیم 12 لاکھ 80 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی حقدار قرار پائی، پاکستانی کرنسی کے مطابق یہ رقم 35 کروڑ 62 لاکھ روپے بنتی ہے۔

سیمی فائنل ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 7 لاکھ 87 ہزار 500 ڈالرز ملیں گے، پاکستانی کرنسی کے مطابق یہ تقریباً 22 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

پہلے راؤنڈ سے آگے نہ بڑھنے کے باوجود پاکستان ٹیم 6 کروڑ 88 لاکھ کی حقدار قرار پائی، پہلے راؤنڈ میں گروپ کے تیسرے نمبر کی ٹیموں کیلئے 2 لاکھ 47 ہزار 500 ڈالرز مختص تھے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دے کر 17 سال بعد ٹائٹل جیتا ہے۔

جنوبی افریقا نے افغانستان کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

علاوہ ازیں بھارتی ٹیم نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

تازہ ترین