کھیل

ویرات کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

بھارت کو ورلڈکپ جیتوانے پر کوہلی بے انتہا خوش۔

Web Desk

ویرات کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

بھارت کو ورلڈکپ جیتوانے پر کوہلی بے انتہا خوش۔

بھارت کو ورلڈکپ جیتوانے پر کوہلی ے انتہا خوش، فوٹو بشکریہ گوگل
بھارت کو ورلڈکپ جیتوانے پر کوہلی ے انتہا خوش، فوٹو بشکریہ گوگل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بھارت سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نےٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ٹی ٹوئنٹی کا آخری ورلڈکپ اور آج کا فائنل بھارت کیلئے آخری میچ تھا۔

کوہلی کو فائنل کیلئے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ویرات نے 125 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت کی نمائندگی کی اور ایک سنچری اور 38 نصف سنچریوں کی مدد سے 4188 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ کوہلی 76، اکشر 47 اور شیوام دوبے 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔

تازہ ترین