کھیل

ویڈیو، ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بننے پر بھارتی کھلاڑی رو پڑے

ٹورنامنٹ جیتنے کی خوش میں بھارتی کھلاڑی رو پڑے۔

Web Desk

ویڈیو، ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بننے پر بھارتی کھلاڑی رو پڑے

ٹورنامنٹ جیتنے کی خوش میں بھارتی کھلاڑی رو پڑے۔

بھارتی کھلاڑی آبدیدہ ، اسکرین گریب
بھارتی کھلاڑی آبدیدہ ، اسکرین گریب

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2024 کے فائنل معرکے میں جیت کے بعد تمام بھارتی کھلاڑی آبدیدہ ہو گئے۔

میچ کے دوران یہ دیکھا گیا کہ ہاردک پانڈیا کے اوور کی آخری گیند پر جیسے ہی ساؤتھ افریقہ کے بلے باز نے آخری رن لیا تو بھارتی پلیئرز کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ لائیو میچ کے دوران دیکھا گیا کہ ہاردک پانڈیا، کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور محمد سراج بچوں کی طرح روتے رہے۔

گراؤند میں موجود اپنے کھلاڑیوں کا جیت کے موقعے پر بھرپور ساتھ دینے کیلئے ٹیم کا کوچنگ اسٹاف اور دیگر پلیئرز بھی بھاگتے ہوئے گراؤنڈ میں آگئے اور خوشی کے اس موقعے پر ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارکباد دیتے رہے۔

واضح رہے کہ  بھارت کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا، جنوبی افریقا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت کے 177 رنز کے ہدف میں جنوبی افریقا کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی دو وکٹیں 12 رنز پر گر گئیں۔

کوئنٹن ڈی کک اور ٹرسٹن ٹبس نے تیسری وکٹ پر 58 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی تاہم ٹرسٹن ٹبس 31 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

کوئنٹن ڈی کک 39 رنز بناکر کلدیپ کو کیچ دے بیٹھے تاہم کلاسن نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 27 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

آخری اوور میں جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 16 رنز درکار تھے تاہم ہاردک پانڈیا کی گیند پر سوریا کمار یادیو نے ملر کا باؤنڈری پر شاندار کیچ لیا۔

تازہ ترین