کھیل

بھارت نے 17 سال بعد ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

Web Desk

بھارت نے 17 سال بعد ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، فوٹو شکریہ گوگل
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، فوٹو شکریہ گوگل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024کے فائنل میں جنوبی افریقا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ کوہلی 76، اکشر 47 اور شیوام دوبے 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے کوہلی اور اکسر پٹیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 72 رنز بنائے، اکشر پٹیل 31 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

بارباڈوس کے برج ٹاؤن میں کھیلے جارہے فائنل میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر روہت شرما کا کہنا تھاکہ بھارت کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا اور ہم نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلی، ہر کھلاڑی کو اپنے کردار کو سمجھ کر کھیلنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ورلڈکپ میں اب تک ناقابل شکست ہیں اور کوئی میچ نہیں ہاری ہیں۔

تازہ ترین