انڈیا

بھارت، ڈاکٹر نے مریض کی ٹانگ کی سرجری کے بجائے اہم عضو کاٹ دیا

والدین کا دعویٰ

Web Desk

بھارت، ڈاکٹر نے مریض کی ٹانگ کی سرجری کے بجائے اہم عضو کاٹ دیا

والدین کا دعویٰ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی ریاست مہاراشٹراکے ڈاکٹروں نے 9 سالہ مریض کی ٹانگ کے بجائے پرائیویٹ پارٹ کی سرجری کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بچے کے والدین نے مہاراشٹرا کے تھانے  میں رپورٹ درج کرائی جس میں انہوں نے  ڈاکٹروں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ٹانگ کی چوٹ کا علاج کرنے کے بجائے لڑکے کے پرائیویٹ پارٹ کی غیر رضامندی سےغلط سرجری کردی۔

لڑکے کے والدین کے بیان کے مطابق، گزشتہ ماہ اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے اس بچے کی ٹانگ میں چوٹ آئی تھی، جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں سرجری کا مشورہ دیا۔

 15 جون کو شاہ پور کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں  یہ بچہ زیر علاج تھا اور اسکا آپریشن ہونا تھا تاہم ڈاکٹروں نے زخمی ٹانگ کے بجائے بچے کا اہم عضو کاٹ دیا۔

متاثرہ بچے کے والدین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،’جب ہمیں اس بیہودہ عمل پر شک ہوا تو ڈاکٹروں کے فوراً ٹانگ کا علاج کرنا شروع کردیا۔’

والدین کی شکایت کے بعد مقامی پولیس سمیت محکمہ صحت کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی گئی۔

علاوہ ازیں ڈاکٹروں کے مطابق بچے کےدو آپریشن کرنے تھے۔تاہم دوسرے آپریشن کے بارے میں والدین کو آگاہ کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاید انہیں بتانا بھول گئے ہیں یا انہوں نے مریض کے دوسرے رشتہ داروں کو بتایا ہوگا۔

ڈاکٹروں نے جو کیا وہ درست تھا اور اس میں کوئی غلط بات نہیں تھی۔ لیکن والدین نے ڈاکٹروں کی طرف سے دی گئی وضاحت کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

تازہ ترین