سوشل میڈیا

دلجیت دوسانجھ مداحوں سے ملنے تھیٹر پہنچ گئے

پسندیدہ گلوکار و اداکار کو اچانک دیکھ کر مداح ششدہ رہ گئے

Web Desk

دلجیت دوسانجھ مداحوں سے ملنے تھیٹر پہنچ گئے

پسندیدہ گلوکار و اداکار کو اچانک دیکھ کر مداح ششدہ رہ گئے

دلجیت دوسانجھ مداحوں سے ملنے تھیٹر پہنچ گئے
دلجیت دوسانجھ مداحوں سے ملنے تھیٹر پہنچ گئے

عالمی سطح پر سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے گلوبل اسٹار بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار ‘دلجیت دوسانجھ‘ کی جانب سے اپنی فلم ‘جٹ اینڈ جولیٹ‘ دیکھنے والے مداحوں کو انوکھا سرپرائز  مل گیا۔

گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ فلم‘جٹ اینڈ جولیٹ‘ دیکھنے والے مداحوں سے ملنے سینما گھر جا پہنچے جس کی ویڈیو دلجیت دوسانجھ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کردی گئی۔

اپنی انسٹاگرام رِیل میں اداکار کہتے نظر آرہے ہیں کہ ‘میں ان تمام مداحوں سے ملنے آیا ہوں جنہوں نے میری فلم کو دیکھ کر مجھے سپورٹ کیا ہے۔ یہ کہنے کے بعد اداکار کو تھیٹر کی جانب بڑھتے دیکھا جاسکتا ہے‘۔

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں فلم ‘جٹ اینڈ جولیٹ‘ سے  پاکستانی گلوکار ‘بلال سعید‘ کا گانا ‘جے میں رب ہووندا‘ بج رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلم ختم ہونے کے بعد جیسے ہی دلجیت تھیٹر میں داخل ہوتے ہیں تو مداحوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہتا اور تمام کے تمام شائقین دلجیت دوسانجھ کو  اپنے سامنے دیکھ کر شل رہ جاتے ہیں۔

واضح رہے گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم ‘جٹ اینڈ جولیٹ‘ 27 جون کو ریلیز ہوتے ہی سب سے بڑی اوپننگ کا ریکارڈ اپنے نام کرنے والی پہلی پنجابی فلم بن گئی۔

تازہ ترین