انفوٹینمنٹ

سوناکشی سنہا حمل سے ہیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

سوناکشی سنہا کی شوہر ظہیر کے ہمراہ اسپتال جانے کی ویڈیو وائرل

Web Desk

حال ہی میں اپنی اور  ظہیر اقبال  کی شادی کی بدولت سُرخیوں  میں رہنے والی ادکارہ سوناکشی سنہا کی پریگننسی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعٰوی کیا جارہا ہے کہ  گزشتہ روز دوپہر کے وقت نئی نویلی دلہن  سوناکشی سنہا کو شوہر ظہیر اقبال کے ہمراہ ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد اداکارہ کی حمل کی خبریں چاروں جانب پھیل گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر وائرل ویڈیو کے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ سوناکشی اور ظہیر سفید رنگ کی مرسڈیز میں سوار ہوکر اسپتال پہنچے  لیکن دونوں اداکاروں کی جانب سے میڈیا سے گفتگو کرنے گریز کیا گیا۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی وائرل ہونے والی ویڈیو  کے حوالے سے چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں کہ اداکارہ  اپنا پہلا بچہ ایکسپکٹ کررہی ہیں۔

واضح رہے  اداکارہ سوناکشی سنہا کو اپنے دیرینہ مسلمان بوائے فرینڈ ظہیر اقبال سے شادی کرنے کی وجہ سے ‘لو جہاد‘ کہہ کر کافی ٹرول کیا گیا تھا جس کے بعد اداکارہ نے ردِعمل دیتے ہوئے ‘محبت کو عالمگیر جذبہ‘ کہہ کر نفرت پھیلانے والوں کو کرارا جواب دیا تھا۔

تازہ ترین