پاکستان

جائیداد کا تنازع، ظالم دیور نے بھابی، بھتیجی کو دیوار میں چُنوا دیا

پڑوسی کی اطلاع پر 28 گھنٹے بعد دیوار توڑ کر خواتین کو باہر نکالا گیا۔

Web Desk

جائیداد کا تنازع، ظالم دیور نے بھابی، بھتیجی کو دیوار میں چُنوا دیا

پڑوسی کی اطلاع پر 28 گھنٹے بعد دیوار توڑ کر خواتین کو باہر نکالا گیا۔

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں جائیداد کے تنازع پر سفاک دیور نے بھابی اور بھتیجی کو دیوار میں چُنوا دیا۔

بدترین سنگدلی کا واقعہ لطیف آباد نمبر 5 میں پیش آیا، پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے دیور کے درمیان ملکیت پر تنازع چل رہا تھا۔

خاتون کے دیور نے مشتعل ہوکر خاتون اور اس کی بیٹی کو کمرے میں بند کرکے دروازے کے باہر دیوار چنوادی تھی، پڑوسی کی اطلاع پر 28 گھنٹے بعد دیوار توڑ کر خواتین کو باہر نکالا گیا۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں دیور سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مقدمے میں خاتون کے دیور کے علاوہ اس کی بیوی اور برادر نسبتی کو نامزد کیا گیا ہے جس میں گھر پر قبضہ، حبس بیجا میں رکھنے اور دھمکیوں کی دفعات شامل ہیں۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ دیور نے ہم ماں، بیٹی کو پانی، بجلی اور گیس کی سہولت سےمحروم کر رکھا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان نے ہمیں کمرے میں بند کرکے دیوار کھڑی کروا کر پلاستر بھی کرادیا تھا اور مکان پرقبضےکی کوشش بھی کی۔

خاتون نے استدعا کی کہ ہمیں ملزمان سے جان کا خطرہ ہے، ہمیں فوری تحفظ دیا جائے۔

پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے، مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین