سوشل میڈیا

ربیکا کی ’پوسٹ انگیجمنٹ سیلیبریشنز‘ تو ابھی باقی ہیں، کاشف خان

دونوں نے نکاح یا رخصتی کے بجائے منگنی کرلی ہے

Web Desk

ربیکا کی ’پوسٹ انگیجمنٹ سیلیبریشنز‘ تو ابھی باقی ہیں، کاشف خان

دونوں نے نکاح یا رخصتی کے بجائے منگنی کرلی ہے

کامیڈین کاشف خان نے اپنی صاحبزادی ربیکا خان کی منگنی کی طویل تقریبات پر ردعمل دے دیا۔

ان دنوں پاکستانی سوشل میڈیا پیجز پر صرف ربیکا خان اور حسین ترین ہی چھائے ہوئے ہیں اور اس کی وجہ ان کے شادی کی تقریب سے قبل منعقد کیے گئے فنکشنز ہیں۔

ربیکا خان اور حسین ترین کی 'بات پکّی' ، 'ڈھولکی' ، 'قوالی نائٹ' ، 'ڈانڈیاں نائٹ' اور 'مہندی' کی رسم کے بعد اب دونوں نے نکاح یا رخصتی کے بجائے منگنی کرلی ہے جس کو دیکھ کر سب دنگ رہ گئے ہیں کہ اگرچہ صرف منگنی سے قبل اتنے ایونٹس کرلیے تو شادی سے قبل کیا کچھ ہوگا۔

ایک وی لاگ میں کاشف خان نے ربیکا کی منگنی کی تقریبات پر ردعمل دیا، مختصر وائرل ویڈیو میں کاشف خان کا خوشگوار موڈ میں کہنا ہے کہ ’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تو ہم ربیکا کی ’پری انگیجمنٹ سیلیبریشن‘ (منگنی سے قبل کی تقریبات) کر رہے تھے اب ہم ’پوسٹ انگیجمنٹ سیلیبریشنز‘ (منگنی کے بعد کی تقریبات) کریں گے۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاکر جوڑی ربیکا خان اور حسین ترین کچھ عرصے محبت کے رشتے میں بندھے رہنے کے بعد اب شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ لے چکے ہیں۔

25 مئی کو اس جوڑی کی ’بات پکّی‘ کی رسم ہوئی جس کے بعد منگنی کی  دیگر تقریبات کا سلسلہ جاری و ساری رہا۔

31 مئی کی رات دونوں کی ڈھولکی ہوئی اور اس کے بعد 'قوالی نائٹ' اور 'ڈانڈیاں نائٹ' میں بھی دونوں بھرپور خوشیاں مناتے نظر آئے۔

اپنی خوشیوں میں انہوں اپنے ساتھی ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کو مدعو کیا۔ ایونٹ میں لاریب خالد، زرناب فاطمہ، مدیحہ خان، محمد احسن شفقت، شہیر خان، حفصہ خان، شاہ تاج خان، ماہین عبید، دعا فاطمہ و دیگر دوستوں نے خوب جشن منایا اور تقریبات کی رونق بڑھائی۔

تازہ ترین