انفوٹینمنٹ

جب متھن چکرورتی کے آنے سے سیٹ پر بھگدڑ مچ گئی

متھن دا اوم شانتی اوم کے گانے دیوانگی کیلئے فلم سیٹ پر آئے تھے۔

Web Desk

جب متھن چکرورتی کے آنے سے سیٹ پر بھگدڑ مچ گئی

متھن دا اوم شانتی اوم کے گانے دیوانگی کیلئے فلم سیٹ پر آئے تھے۔

اوم شانتی اوم کے گانے دیوانگی کا ایک منظر
اوم شانتی اوم کے گانے دیوانگی کا ایک منظر

فلمساز فرح خان نے اپنی مشہور فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے سیٹ پر پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا۔

اس فلم میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون نے اداکاری کے جوہر دکھائے اور اپنی جاندار اداکاری سے فلم کو کامیاب بنایا۔

ریڈیو ناشا کے ساتھ ایک انٹرویو میں فرح نے یاد کیا کہ کس طرح گانے 'دیوانگی دیوانگی' کی شوٹنگ کے دوران کئی اے لسٹ اسٹارز کی موجودگی کے باوجود، جب متھن چکرورتی اپنے حصے کی شوٹنگ کے لیے آئے تو ان کے مداحوں نے سیٹ پر بھگدڑ مچادی۔

فرح نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان میں سے کچھ مداحوں نے اپنے فون شاہ رخ کو پکڑا دیے تاکہ وہ متھن کے ساتھ ان کی تصاویر کلک کریں۔

فرح خان کا کہنا تھا کہ مجھے بھی یقین نہیں آرہا تھا لوگ متھن کے دیوانے تھے جس سے سیٹ پر بھگدڑ سی مچ گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ متھن بہت عرصے بعد آئے تھے اس لیے لائٹ بوائز اور سیٹ پر کام کرنے والا ہر شخص ان کے پاس آگیا، میرے خیال سے اس وقت وہ کسی انجمن کے صدر تھے اور انہوں نے ورکرز کےلیے بہت کام کیا تھا۔

فرح کا کہنا تھا کہ انہوں نے باقاعدہ اپنے فونز شاہ رخ کو دیے کہ وہ ان کی متھن کے ساتھ تصاویر کھینچ سکیں۔

خیال رہے کہ فلم اوم شانتی اوم کا گانا 'دیوانگی دیوانگی' بالی ووڈ کے سب سے مشہور گانوں میں سے ایک ہے۔

اس گانے میں بالی وڈ انڈسٹری کے 31 ستاروں نے کیمیوز پیش کیے جن میں دھرمیندر، سلمان خان، ڈینو موریا، رانی مکھرجی، پریتی زنٹا، سنجے دت، لارا دتہ، شلپا شیٹی، پریانکا چوپڑا، کاجول، جوہی چاولہ، کرشمہ کپور، سیف علی خان، ریکھا، شبانہ اعظمی، اور تبو سمیت دیگر شامل ہیں۔

اس گانے کو وشال شیکھر نے کمپوز کیا تھا اور اس کے شاعر جاوید اختر تھے۔

تازہ ترین