فلم / ٹی وی

فلم ’کالکی’ کے طرز پر بنی وہ 5 فلمیں جو آپ کو دیکھنی چاہئیں

جانیئے وہ پانچ فلمیں کونسی ہیں

طوبیٰ خضر حیات

فلم ’کالکی’ کے طرز پر بنی وہ 5 فلمیں جو آپ کو دیکھنی چاہئیں

جانیئے وہ پانچ فلمیں کونسی ہیں

فلم ’کالکی’ کے طرز پر بنی وہ 5 فلمیں جو آپ کو دیکھنی چاہئیں

2024 کی سب سے بڑی میگا بجٹ و کاسٹ پر مبنی  فلم ‘کالکی 2898 AD‘  اپنی ریلیز کے پہلے دن سے ہی میگا ہِٹ ثابت ہونے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

فلم میں بھیروا (پربھاس) اور اشوتھاما (امیتابھ بچن) کے درمیان ‘مہاکاوی شو ڈاؤن‘ سے لیکر سمتی (دیپیکا پڈوکون) کی لچک، روکسی (دیشا پٹانی) کی خوش طبعی، اور سپریم یاسکن (کمل ہاسن) کے ولن اوتار تک ہر کردار اپنی مثال آپ ہے۔

یہ بھی پڑھیئے، فلم ‘کالکی 2898‘ کے کچھ دلچسپ اور حیران کُن پہلو

مہابھارت کے ٹچ کیساتھ  سائنس فکشن فلم ‘کالکی 2898 AD‘ کو دیکھنے کے بعد آئیے جانتے ہیں اُن  5  فلموں کے بارے میں  جو آپ کو  اس ہفتے کے آخر تک دیکھ لینی چاہییں۔

 برہماسترا

ویڈیو بشکریہ یوٹیوب

لسٹ میں سب سے پہلا نام آتا ہے فلم ‘برہماسترا‘ کا۔ سائنس فکشن فینٹسی فلم  برہماسترا میں حقیقی زندگی کے کپل  رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے درمیان شاندار آن اسکرین کیمسٹری کو دکھایا گیا ہے۔ فلم کالکی 2898 کی طرح اس فلم میں بھی امیتابھ بچن کا اہم کردار ہےجوکہ قابلِ دید ہے۔

آدی پورُش 

ویڈیو بشکریہ یوٹیوب

نیٹ فلکس پر موجود فلم ‘آدی پورُش میں اداکار پربھاس نے ‘راگھو‘ کا کردار جبکہ اداکارہ ’کریتی سینن‘ نے  جانکی کا کردار نبھایا ہے۔ فلم کے ہدایت کاری معروف ڈائیریکٹر  ‘اوم راوت‘ ہیں۔

 کنتارا 

ویڈیو بشکریہ یوٹیوب

آپ کو اداکار ‘رشب شیٹھی‘ کا ‘بھوتا کولا‘ میں کیا گیا روائتی رقص تو یاد ہی ہوگا۔ ‘ٹولو فوک لور‘ سے انسپائر  فلم  ‘کنٹارا‘ بھی نیٹ فلکس پر موجود ہے۔ فلم کی ہدایت کاری بھی  ‘رشب شیٹی‘ نے کی ہے۔

 رام سیٹو 

ویڈیو بشکریہ یوٹیوب

ابھیشیک شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں اداکار اکشے کمار نے ایک ملحد ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر آرین کلشریشٹھا کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم میں آرین  رام سیتو کو منہدم کرنے کی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے یہ ثابت کرنے کے لیے پرعزم ہے کہ رامائن مہاکاوی افسانہ ہے نہ کہ تاریخ۔ 
فلم اپنے زبردست ٹوسٹ اینڈ ٹرنز کی وجہ سے فلم بینوں کی توجہ ایک سیکنڈ کیلئے بھی بھٹکنے نہیں دیتی۔

 راون 

ویڈیو بشکریہ یوٹیوب

فلم راون میں حقیقی زندگی کی جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ابھشیک نے فلم میں  ‘نکسلی بیرا مُندا‘ کا کردار ادا کیا ہے جوکہ ایک منفی کردار ہے۔ 

تازہ ترین