صحت

شدید گرم موسم میں جسم پر کیا گزرتی ہے؟

جلد کے قریب جسم زیادہ خون کی نالیوں کو کھول دیتا ہے تاکہ مساموں سے گرمی باہر نکل جائے

Web Desk

شدید گرم موسم میں جسم پر کیا گزرتی ہے؟

جلد کے قریب جسم زیادہ خون کی نالیوں کو کھول دیتا ہے تاکہ مساموں سے گرمی باہر نکل جائے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اس سال معمول سے پہلے موسم شدید گرم ہوگیا تھا۔ یعنی اپریل میں جون جولائی کی گرمی محسوس ہونے لگی تھی اور ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ آنے والے برسوں میں گرمی کی لہریں زیادہ فراوانی سے اپنا رنگ دکھائیں گی کیونکہ کرۂ ارض مسلسل گرم ہوتا جار ہا ہے اور اسکے باعث درجہ حرارت نئی بلندیوں پر جا رہا ہے۔

 گرمی سے ہر کوئی متاثر ہوسکتا ہے لیکن کچھ لوگ مثلاً معمر افراد اور شیرخوار بچے شدید گرمی کے باعث زیادہ سنگین نقصانات سے دوچار ہوسکتے ہیں۔ جب موسم گرم ہوجاتا ہے تو اس کے نتیجے میں ہمارے جسم بھی زیادہ گرم ہوجاتے ہیں اور خون کی نالیاں زیادہ کھل جاتی ہیں۔

 اس کے نتیجے میں بلڈپریشر کم ہوجاتا ہے اور دل کو زیادہ محنت کر کے خون پورے جسم میں پہنچانا پڑتا ہے۔ اس سے ہلکی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں۔

 مثلاً جسم پر گرمی دانے نکل آتے ہیں یا پاؤں سوج جاتے ہیں کیونکہ خون کی نالیوں سے رساؤ شروع ہوجا تا ہے۔ اس دوران زیادہ پسینہ بہنے سے جسم سے سیال مادے اور نمکیات پسینے کے ساتھ خارج ہوجاتے ہیں اور ان دونوں کے درمیان جسم میں  جو توازن ہونا چاہئے، وہ تبدیل ہوجاتا ہے۔

 اگر اس کے ساتھ بلڈبریشر بھی کم ہوجائے تو اس سے لو لگنے کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے جس کی علامتوں میں چکر آنا، متلی، غشی، پٹھوں  میں  کھنچاؤ، سردرد، بہت زیادہ پسینہ بہنا، تھکاوٹ، جلد ٹھنڈی، زرد اور چپچپا ہونا شامل ہیں۔ اگر اس حال میں بلڈپریشر بہت زیادہ گرجائے تو پھر دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

جسم کا یہ ردعمل کیوں ہوتا ہے؟

ہمارا جسم اپنا درجۂ حرارت37 ڈگری سینٹی گریڈ (98فارن ہائیٹ) پر برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہے، خواہ ہم برفباری سے لطف اندوز ہورہے ہوں یا لو کے تھپیڑے کھا رہے ہوں۔ 

یہی وہ درجۂ حرارت ہے جس میں ہمارا جسم اچھی طرح کام کرنے کے قابل ہوتا ہے لیکن جونہی موسم گرم ہوتا ہے تو ہمارا جسم بڑھے ہوئے درجہ حرارت کے باعث جسم کے اندر گرمی کو کم کرنے کیلئے سخت محنت کرتا ہے۔

 جلد کے قریب جسم زیادہ خون کی نالیوں کو کھول دیتا ہے تاکہ مساموں سے گرمی باہر نکل جائے اور پسینے کے اخراج کے ساتھ جسم کو کچھ ٹھنڈک کا بھی احساس ہوتا ہے۔

کیسے محفوظ رہاجائے؟

سینٹرز فارڈیزیز کنٹرول اینڈ پری ونشن (CDC) نے شدید گرمی سے بچاؤ کے سلسلے میں جو ہدایات جاری کی ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ گرم موسم میں ہلکے پھلکے ڈھیلے ڈھالے سوتی کپڑے پہنیں، اگرممکن ہوتو ایئرکنڈیشنڈ ماحول میں زیادہ وقت گزاریں۔

 اگر گھر میں  ایئرکنڈیشنزز نہیں ہیں تو ایسی جگہ چلے جائیں جہاں یہ سہولت موجود ہو، مثلاً شاپنگ مال یا پبلک لائبریری وغیرہ 

٭ گھر سے باہر کی سرگرمیاں ترک کردیں، باہر کا کام اس وقت کریں  جب درجہ حرارت کم ہو

٭ زیادہ سے زیادہ پانی اور مشروبات پئیں۔

٭ سائے میں رہیں، دھوپ میں مجبوراً نکلنا ہو تو زیادہ SPF یا UVA ریٹنگ والے ’سن اسکرین‘ استعمال کریں۔

 ایسے ٹوپ یا ہیٹ استعمال کریں جو سایہ دار ہوں اور جسم کو دھوپ سے بچائیں۔

٭ کسی کو بھی خصوصاً شیرخوار اور چھوٹے بچوں کو کبھی مقفل گاڑی میں نہ چھوڑیں۔

تازہ ترین