انفوٹینمنٹ

سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر تاریخ پیدائش بدل دی، ماجرا کیا؟

سشمیتا سین کی سالگرہ 19 نومبر کو آتی ہے

Web Desk

سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر تاریخ پیدائش بدل دی، ماجرا کیا؟

سشمیتا سین کی سالگرہ 19 نومبر کو آتی ہے

سشمیتا سین کے مداح متجسس کیوں؟
سشمیتا سین کے مداح متجسس کیوں؟

بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی پیدائش کی تاریخ تبدیل کر کے مداحوں کو حیران کردیا۔

سشمیتا سین سال 1994ء مس یونیورس بننے والی وہ پہلی بھارتی لڑکی تھیں اور 48سال کی ہونے کے باوجود آج بھی مس یونیورس ہی دکھائی دیتی ہیں۔

اگرچہ اداکارہ کی لو لائیو متنازع رہی لیکن انہوں نے کبھی کسی سے شادی نہیں کی اور تاحال وہ اپنے  سابق بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ قریبی تعلق میں ہیں لیکن شادی کا فیصلہ نہیں لینا چاہتیں۔

سشمیتا سین کی سالگرہ 19 نومبر کو آتی ہے لیکن اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھی ذاتی معلومات کے کالم میں اپنی پیدائش کی تاریخ کو تبدیل کر کے 27 فروری 2023 کردی ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

سشمیتا سین کی جانب سے کی گئی یہ تبدیلی پہلے ان کے مداحوں کو متجسس کرگئی کہ آخر اداکارہ کا یومِ پیدائش کیسے بدل سکتا ہے لیکن پھر ان کے ڈائے ہارٹ فینز کو یہ بات سمجھ آگئی۔

دراصل سشمیتا سین نے بائیو میں جو تاریخ لکھی ہے وہ اس دن کی ہے جب گزشتہ سال انہیں دل کا دورہ پڑا تھا اور جان بچ جانے کی وجہ سے انہیں دوسری زندگی مل گئی۔

یاد رہے کہ سشمیتا سین کو 27 فروری کو دورہ پڑا تھا اور ان دنوں ویب سیریز ’آریا‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

تازہ ترین