پاکستان

مظلوم اونٹنی کو کھڑے ہونے کیلئے مصنوعی ٹانگ لگادی گئی

اونٹنی کراچی کے ایک شیلٹر ہوم میں موجود ہے۔

Web Desk

مظلوم اونٹنی کو کھڑے ہونے کیلئے مصنوعی ٹانگ لگادی گئی

اونٹنی کراچی کے ایک شیلٹر ہوم میں موجود ہے۔

اونٹنی کی عمر 8 ماہ ہے۔
اونٹنی کی عمر 8 ماہ ہے۔

سانگھڑ میں ایک مشتعل جاگیردار کے ہاتھوں ٹانگ کاٹنے کے بعد ملک بھر  سے ہمدریاں حاصل کرنے والی اونٹنی کو کھڑے ہونے کے لیے سہارا لگا دیا گیا۔

اونٹ کا علاج کرنے والی اینیمل شیلٹر کی انتظامیہ کے مطابق وہ ابھی تک زیرِ نگہداشت ہے اور اس کی مدد کے لیے اسے ایک مصنوعی ٹانگ فراہم کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ظالم وڈیرے نے اپنی فصل میں داخل ہونے پر 8 ماہ کی بے زبان اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔

اونٹنی کھیت میں داخل ہوئی تو وڈیرے نے پہلے ملازمین کے ہمراہ اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو انتہائی بے دردی سے تیز دھار آلے سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی۔

جس کے بعد اونٹنی نے مالک نے اس کی کٹی ہوئی ٹانگ کے ہمراہ سانگھڑ پریس کلب پہنچ کر احتجاج کیا اور اونٹنی کی درد سے تڑپنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی تھی۔

15 جون کو یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس ظالمانہ حرکت کی شدید مذمت اور برہمی کا اظہار کیا جس پر حکام بالا بھی نوٹس لینے پر مجبور ہوگئے۔

سوشل میڈیا کی پاور کی بدولت حکومتِ سندہ کی جانب سے سخت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا۔

جس کے بعد جانوروں کے حقوق کے ادارے ‘سی ڈی آر ایس بینجی پروجیکٹ کراچی شیلٹر‘ کی جانب سے ٹانگ کاٹے جانے سے زخمی ہونے والی اونٹنی کو ’کیمی‘ کا نام دیکر ریسکیو کرتے ہوئے کراچی منتقل کردیا گیا تھا۔

ظالم وڈیرے کی جارحیت کا نشانہ بننے والی اونٹنی ‘کیمی‘ کے لیے ‘دی وائر پاکستان‘ کی جانب سے مصنوعی ٹانگ لگانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

جس کے بعد اب اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی ہے جس پر شیلٹر ہوم کی انتظامیہ نے محکمہ لائیو اسٹاک اور روبوٹکس کے ساتھ تعاون پر مصنوعی اعضا تیار کرنے والی کمپنی کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین