انفوٹینمنٹ

ثانیہ مرزا نے جلد ٹھیک ہوجانے کا عندیہ دے دیا

ثانیہ مرزا کی زندگی میں خوشیاں آنے کو تیار؟

Web Desk

ثانیہ مرزا نے جلد ٹھیک ہوجانے کا عندیہ دے دیا

ثانیہ مرزا کی زندگی میں خوشیاں آنے کو تیار؟

ثانیہ مرزا کا نیا پیغام مداحوں کو خﷺش کرگیا
ثانیہ مرزا کا نیا پیغام مداحوں کو خﷺش کرگیا

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک خاص ٹی شرٹ پہن کر اپنے چاہنے والوں کو اہم پیغام دے دیا۔

ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے محبت کی شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں پیدا ہوا۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 13 سال چلنے کے بعد 2023 میں ختم ہوگئی اور شعیب ملک نے جنوری 2024 میں اداکارہ ثناء جاوید سے اپنی شادی کی تصاویر جاری کردیں۔

ثانیہ مرزا اب اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ رہتی ہیں اوراپنے گھر کے باہر لگی تختی پر بھی ثانیہ اور اذہان لکھوا چکی ہیں۔

اگرچہ ثانیہ مرزا اپنی چوٹھی سی دنیا میں مطمئن نظر آرہی ہیں لیکن بھارتی میڈیا میں ثانیہ مرزا اور بھارتی کرکٹر محمد شامی کی شادی کی خبریں بھی زور پکڑتی دکھیں جن کی تردید ثانیہ مرزا کے والد نے کردی تھی لیکن ثانیہ مرزا کا ایک نیا پوسٹ پھر سے ان کی زندگی میں آنے والی بہار کی جانب اشارہ معلوم ہو رہا ہے ۔ 

ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں وہ اذہان مرزا کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں۔

تصویر میں ثانیہ مرزا کی شرٹ پر انگریزی میں ایک جملہ درج ہے جس کے اردو معنی یہ ہیں کہ ’ مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جلد ٹھیک ہوجاؤں گی‘۔

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ثانیہ مرزا کے مداح ’انشا اللہ‘ اور ’آمین‘ لکھتے نظر آئے جبکہ متعدد کو ثانیہ مرزا کا یہ پیغام ان کی زندگی میں جلد دوسری شادی کی جانب اشارہ بھی معلوم ہوا۔

تازہ ترین