انفوٹینمنٹ

خود کو ڈھانپ کر دلکش دکھنا پسند کرتی ہوں، نمرہ خان

میرا پہلا اصول یہی ہے کہ میں اپنا جسم ظاہر نہیں کروں گی، نمرہ خان

Web Desk

خود کو ڈھانپ کر دلکش دکھنا پسند کرتی ہوں، نمرہ خان

میرا پہلا اصول یہی ہے کہ میں اپنا جسم ظاہر نہیں کروں گی، نمرہ خان

نمرہ خان/ انسٹاگرام
نمرہ خان/ انسٹاگرام

پاکستانی ڈراموں کی نامور اداکارہ نمرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ خود کو ڈھانپ کر دلکش دکھنا پسند کرتی ہیں۔

 اداکارہ نمرہ خان نے کہا کہ میں کسی کے بارے میں اس بنیاد پر ہرگز رائے قائم نہیں کروں گی کہ اس نے جسم نمایاں کرنے والا لباس پہنا ہے یا نہیں لیکن میرا پہلا اصول یہی ہے کہ میں اپنا جسم ظاہر نہیں کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں جسم کو ڈھانپ کر خود کو دلکش دکھانا پسند کرتی ہوں اور میرے فیشن کو اگر لوگ پسند بھی کرتے ہیں تو میری کوشش یہی رہتی ہے کہ جسم نمایاں کیے بغیر میں کتنی بہتر لگ سکتی ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ میری جو چیز میرے والد، بہنوئی اور خاندان کے دیگر قریبی لوگ کلک کرکے نہیں دیکھ سکتے، اسے میں کیسے اپنا سکتی ہوں؟

 انہوں نے انکشاف کیا کہ اداکار فیروز خان کے ساتھ ایک ڈرامے میں تشدد کا سین عکس بند کروانے کے نتیجے میں ان کے گلے میں شدید تکلیف ہوگئی تھی جس کے بعد وہ پین کلرز استعمال کرنے پر مجبور ہوگئی تھیں۔

 اداکارہ نمرہ خان نے بتایا کہ ایک بار سیٹ پر میں نے ایک سینئر اداکار کو سلام کیا جس کا انہوں نے بہت روکھے انداز میں جواب دیا۔

 انہوں نے کہا کہ میں نے ان سینئر اداکار سے ان کے اس رویّے سے متعلق سوال کیا، جس کے جواب میں انہوں نے مجھے سب کے سامنے بری طرح ڈانٹ دیا اور میں رو پڑی۔

 نمرہ خان نے کہا کہ میں نے ان سینئر اداکار کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے مجھے وہ دکھا دیا جو آپ ہیں اور میں نے وہ دکھا دیا جو میں ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ میں صرف اسی سے بات کروں گی جو میری جانب مسکرا کر دیکھے گا۔

تازہ ترین