فلم / ٹی وی

وہ فلم جس کا ٹریلر فلم کی ریلیز کے بعد جاری کیا گیا

پہلی فلم ہی کیریئر کی مشکل ترین فلم تھی، جنید خان

طوبیٰ خضر حیات

وہ فلم جس کا ٹریلر فلم کی ریلیز کے بعد جاری کیا گیا

پہلی فلم ہی کیریئر کی مشکل ترین فلم تھی، جنید خان

وہ فلم جس کا ٹریلر فلم کی ریلیز کے بعد جاری کیا گیا
وہ فلم جس کا ٹریلر فلم کی ریلیز کے بعد جاری کیا گیا

نیٹ فلکس انڈیا اور یش راج فلمز انٹرٹینمنٹ کی جانب سے فلم ‘مہاراج‘ کا پہلا پوسٹر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ہوا تو تہلکہ مچ گیا۔

 پوسٹر میں بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کے صاحبزادے  جنید خان اور جے دیپ اہلاوت کو فیچر کیا گیا ہے۔

پوسٹر میں ‘جنید خان‘ کو نوے کی دہائی کے نوجوان کا اواتار دیا گیا ہے جبکہ ‘جے دیپ ‘سر پر جُوڑے اور ماتھے پر تلک کے باعث ایک ہندو پجاری کی طرح نظر آرہے ہے۔

ماتھے پر تلک اور اور فلم کے ٹائٹل ‘مہاراج‘ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔ ہندو انتہا پسند مسلمان اداکار ‘جنید خان‘ کی فلم کے مخالف ہوگئے اور فلم کی نمائش روکنے کےلیے نیٹ فلکس اور یش راج فلمز لو خط لکھ ڈالے۔

ہندو انتہاپسندوں کے شکوک و شبہات کیا تھے؟

فلم ‘مہاراج‘ 14 جون کو نیٹ فلکس پر اسٹریم کی جانے والی تھی لیکن جنید خان کی ڈیبیو فلم ‘مہاراج‘ ہندو انتہا پسندی کا شکار ہوگئی جسے ریلیز سے روک دیا گیا تھا۔

بھارتی  ہندو انتہا پسند تنظیم ‘بجرنگ دَل‘ نے مطالبہ کیا ہے کہ فلم اسٹریمنگ سے پہلے ہماری تنظیم کو دکھائی جائے کیونکہ شبہ ہے کہ فلم میں موجود کچھ مناظر ایسے ہیں جن میں مسلمان اداکار ‘جنید خان‘ نے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کیے ہیں۔

صرف یہی نہیں  ‘بجرنگ دَل‘ کا کہنا تھا کہ فلم کی ریلیز کا فیصلہ تنظیم اُسے دیکھنے کے بعد کرے گی اور اگر فلم کو بغیر دکھائے ریلیز کیا گیا تو بھارت میں حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں۔

فلم ‘مہاراج‘ کا ٹریلر روک دیا گیا

ان تمام تنازعات میں حیران کُن بات یہ تھی ‘نیٹ فلکس اور یش راج فلمز‘ نے مہاراج کا ٹریلر جاری ہونے سے روک دیا۔

فلم کے پوسٹر پر ہونے والے ہنگامے کے بعد ٹریلر جاری نہ کرنا ایک عقلمندانہ فیصلہ تو تھا لیکن کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے بہت ضروری ہے کہ اس کا ٹریلر اور ٹیزر لانچ کرکے   پروموشنز کی جائیں لیکن بدقسمتی سے ‘جنید خان‘ کی فلم کو ایسا کوئی موقع نہ مل سکا۔

فلم کا ٹریلر لانچ نہ کرنے پر  ہندو انتہا پسند تنظیم سیخ پا ہوگئی۔ فلم پر بین لگانے کا مؤقف دیتے ہوئے بجرنگ دل کا کہنا تھا کہ ‘فلم مہاراج کے میکرز نے جان بوجھ کر فلم کا ٹریلر ریلیز نہیں کیا تاکہ عام عوام کی فلم کی کہانی تک رسائی محدود رہے‘۔

بھارتی کورٹ نے مہاراج کی ریلیز روک دی

ریلیز سے صرف ایک ہی دن پہلے بھارتی ہائی کورٹ نے جنید خان کی فلم ‘مہاراج‘ کو ریلیز ہونے سے روکنے کے احکامات جاری کردیے تھے۔

گجرات ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ ‘ہجرنگ دَل کی جانب سے دعوٰی کیا جارہا ہے کہ فلم مہاراج میں  بھگوان کرشن کے ساتھ ساتھ ہندوؤں کے مذہبی گیت بھجنوں کے خلاف بھی توہین آمیز الفاظ استعمال کیے گئے ہیں‘۔

ملک میں ہندو مسلم فسادات کو روکنے کیلئے فلم پر عارضی پابندی لگایا جارہا ہے۔

فلم مہاراج ہندوانتہا پسندی سے جیت گئی

22 جون کو بھارتی ریاست گجرات کی ہائیکورٹ نے جنید خان کی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ کی نیٹ فلکس پر ریلیز کے حوالے سے جاری کیا جانے والا اپنا عارضی ‘اسٹے آرڈر‘  واپس لیتے ہوئے ‘مہاراج‘ کو ریلیز کے لیے کلین چِٹ دے دی۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ‘فلم  میں کوئی  قابل اعتراض چیز نہیں ہے اسلیئے  درخواست گزاروں کی جانب سے دائر کردہ مقدمے میں تمام الزامات بے بنیاد  ہیں۔‘

جنید خان کی اداکاری چھا گئی

‘لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے‘  نیٹ فلکس اور یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ‘مہاراج‘ شدید تنازعات کا شکار بننے کے بعد بالآخر 22 جون کو ریلیز ہوتے ہی چھا گئی۔ مداح فلم میں اداکار جنید خان کی ایکٹنگ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

فلم کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے جنید خان نے پہلی فلم کو کیریئر کی مشکل ترین فلم قرار دیتے ہوئے مداحوں کی جانب سے ملنے والی اپنائیت پر پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔

ریلیز کے بعد ٹریلر لانچ

چاروں سمت سے تنازعات کے بعد فلم مہاراج نے ایک انوکھا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔ بنا کسی تشہیری مہم کے ‘ہِٹ‘ ہونے والی ڈرامہ فلم کا ٹریلر اس کی ریلیز کے بعد جاری کیا گیا۔

اس انوکھے اقدام  کے ساتھ ہی عامر خان کے صاحبزادے ‘جنید خان‘ کی  فلم ‘مہاراج‘ نے اپنا نام تاریخ کی ایک ایسی اکلوتی  فلم کے طور پر درج کروالیا جس کا ٹریلر فلم کی ریلیز کے بعد جاری کیا گیا۔

تازہ ترین