ٹیکنالوجی

واٹس ایپ رواں برس کِن موبائل فونز پر چلنا بند ہوجائے گا؟

نئے فیچرز اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس متعارف کروائی جائیں گی۔

Web Desk

واٹس ایپ رواں برس کِن موبائل فونز پر چلنا بند ہوجائے گا؟

نئے فیچرز اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس متعارف کروائی جائیں گی۔

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

میٹا کی معروف ترین میسجنگ ایپلی کیشن 'واٹس ایپ' رواں برس کے آخر تک 35 پرانے اسمارٹ فون ماڈلز پر کام کرنا بند کردے گی۔

دنیا بھر میں واٹس ایپ کے 2 ارب صارفین ہیں، میٹا کی جانب سے آئے روز اس ایپلی کیشن کے نت نئے فیچرز اور اپڈیٹس متعارف کروائی جاتی رہتی ہیں۔

اینڈرائیڈ اور آئی فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اس اپ ڈیٹ میں تازہ ترین فیچرز اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔

صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے واٹس ایپ کا استعمال جاری رکھنے کے لیے اپنے اسمارٹ فونز کو اپ گریڈ کرنا پڑے گا۔

ان تمام اسمارٹ فونز کے نام مندرجہ ذیل ہیں جو رواں برس اپڈیٹ متعارف کروائی جانے کے بعد واٹس ایپ کو سپورٹ کرنا بند کر دیں گے۔

ایپل

آئی فون 5

آئی فون 6

آئی فون 6ایس

آئی فون 6ایس پلس

آئی فون ایس ای

سیمسنگ

سیمسنگ ایس پلس

سیمسنگ گلیکسی کور

سیمسنگ گلیکسی ایکسپریس 2

گلیکسی گرینڈ

گلیکسی نوٹ 3

گلیکسی ایس 3 منی

گلیکسی ایس 4 ایکٹو

گلیکسی ایس 4 منی

گلیکسی ایس 4 زوم

موٹرولا

موٹرولا جی

موٹرولا ایکس

ہواوے

اسینڈ پی6 ایس

اسینڈ جی525

سی199

جی ایکس 1 ایس

وائے 625

لینووو

لینووو 46600

اے 858 ٹی

پی70

ایس 890

اے 820

سونی

زپیریا زیڈ1

زپیریا ای3

زپیریا ایم

ایل جی

آپٹیمس 4ایکس ایچ ڈی

آپٹیمس جی

آپٹیمس جی پرو

آپٹیمس ایل7

اپڈیٹ کے بعد واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے آپ کے اینڈرائیڈ موبائل ڈیوائس میں اینڈرائیڈ ورژن 5.0 یا اس سے بہتر ورژن ہونے چاہیے جبکہ آئی فون میں واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے iOS 12 یا اس سے بہتر ورژن والا آئی فون ہونا چاہیے۔

پرانے موبائل ڈیوائسز استعمال کرنے سے کئی نئے فچرز تک رسائی محدود ہوجاتی ہے اور صارفین کو سیکیورٹی خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لہذا صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اسمارٹ فونز کو اپ گریڈ کریں تاکہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے واٹس ایپ کا استعمال جاری رکھ سکیں۔

تازہ ترین