ٹیکنالوجی

گوگل ٹرانسلیٹ میں مزید 110 زبانوں کا اضافہ

نئی شامل کی گئی زبانیں 61 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ لوگ بولتے ہیں۔

Web Desk

گوگل ٹرانسلیٹ میں مزید 110 زبانوں کا اضافہ

نئی شامل کی گئی زبانیں 61 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ لوگ بولتے ہیں۔

اب گوگل ٹرانسلیٹ میں دنیا بھر کی 243 شامل ہوگئی ہیں۔
اب گوگل ٹرانسلیٹ میں دنیا بھر کی 243 شامل ہوگئی ہیں۔

گوگل نے دنیا کے مختلف حصوں میں بولی جانے والی زبانوں کے ترجمے کی  سروس 'گوگل ٹرانسلیٹ' میں مزید 110 زبانوں کے اضافے کا اعلان کردیا جو اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔

کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں ان نئی زبانوں کے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گوگل ٹرانسلیٹ زبان کی رکاوٹوں کو دور کردیتا ہے تاکہ لوگوں کو اپنے ارد گرد کی دنیا سے جڑنے اور بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد مل سکے۔

گوگل نے جن نئی زبانوں کا اضافہ کیا ہے ان میں پنجابی (شاہ مکھی)، بلوچی، دری، افار، کینٹونیز، مینکس سمیت دیگر زبانیں شامل ہیں۔

پنجابی (شاہ مکھی) کے بارے میں گوگل کا کہنا ہے کہ یہ فارسی-عربی رسم الخط میں لکھی جانے والی پنجابی کی ایک قسم ہے اور یہ پاکستان میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔

کمپنی کے مطابق نئی شامل کی گئی زبانیں 61 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ لوگ بولتے ہیں اور یہ دنیا کی تقریباً8 فی صد آبادی کی نمائندگی کرتی ہیں۔

یہ نئی زبانیں آنے والے کچھ دنوں میں گوگل ٹرانسلیٹ کے ویب ورژن اور ایپ کر دستیاب ہوں گی۔

قبل ازیں کمپنی نے 2022 میں زیرو-شاٹ مشین ٹرانسلیشن ماڈل کے ذریعے 24 زبانوں کا اضافہ کیا تھا جو 30 کروڑ سے زیادہ لوگ بولتے تھے۔

گوگل کے حالیہ 110 زبانوں کے اضافے کے بعد اب گوگل ٹرانسلیٹ میں دنیا بھر کی 243 زبانوں کی سپورٹ شامل ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گوگل ٹرانسلیٹ میں 110 زبانوں کا اضافہ آرٹیفیشل انٹیلی جینس (اے آئی) کے ذریعے ایک ہزار زبانوں کو سپورٹ کرنے کے اس اقدام کا حصہ ہے جس کا اعلان 2022 میں کیا گیا تھا۔


تازہ ترین