ٹیکنالوجی

ایلون مسک کی ’برین چِپ‘ کو ہیک کرنا ممکن؟

ہماری توجہ اس کو بہتر سے بہتر بنانے پر مرکوز ہے، نولینڈ ارباؤ

Web Desk

ایلون مسک کی ’برین چِپ‘ کو ہیک کرنا ممکن؟

ہماری توجہ اس کو بہتر سے بہتر بنانے پر مرکوز ہے، نولینڈ ارباؤ

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

ٹیکنالوجی کی دنیا کے ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کی کمپنی ’نیورالنک‘ نے رواں برس جنوری میں انسانی دماغ میں پہلی بار کمپیوٹر چِپ نصب کردی تھی۔

یہ چپ نولینڈ ارباؤ نامی شخص کے دماغ میں نصب کی گئی تھی، ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ کی وجہ سے نولینڈ مفلوج ہو کر رہ گیئے تھے، تاہم دماغ میں نصب کمپیوٹر چِپ کی مدد سے انہوں نے کئی چیزوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا۔

اب وہ اپنے خیالات کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل دنیا کے ساتھ جُڑ سکتے ہیں، وہ دماغی ہدایات کے ذریعے آن لائن گیمز، شطرنج وغیرہ کھیل سکتے ہیں۔

ایلون مسک کا ہدف یہ ہے کہ وہ اپنی اِن مائیکرو چپس کی مدد سے انسانی دماغ اور کمپیوٹر کے درمیان ایک تعلق جوڑنا چاہتے ہیں، تاہم یہ واضح رہے کہ یہ چپس ہیکنگ سے محفوظ نہیں ہیں۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نولینڈ ارباؤ نے بتایا کہ فی الحال برین چپ کو ہیک کرنے سے کوئی زیادہ بڑا خطرہ پیدا نہیں ہوتا۔ 

انہوں نے بتایا کہ ہیکرز آپ کے دماغ کے کچھ سگنلز اور ڈیٹا کو دیکھ سکتے ہیں جو نیورالنک کا سسٹم اکٹھا کرتا ہے، وہ میری اسکرین پر کرسر کو کنٹرول کرسکتے ہیں اور مجھے عجیب و غریب چیزیں دیکھنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ غلط استعمال کے امکانات کے باوجود ہماری توجہ اس کی ہیکنگ کے ممکنہ خطرات کے بجائے اس کو بہتر سے بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔

تازہ ترین