انفوٹینمنٹ

سیف علی خان نے کرینہ کپور کی سیلفی خراب کردی

تصاویر میں کرینہ کپور نے آسمانی ٹاپ پہن رکھا ہے

Web Desk

سیف علی خان نے کرینہ کپور کی سیلفی خراب کردی

تصاویر میں کرینہ کپور نے آسمانی ٹاپ پہن رکھا ہے

کرینہ کپور نے سیف علی خان کیساتھ منفرد سیلفی جاری کردی
کرینہ کپور نے سیف علی خان کیساتھ منفرد سیلفی جاری کردی

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے شوہر و اداکار سیف علی خان کے ساتھ منفرد تصویر سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہوئے انہیں ’فوٹوبومبر‘ قرار دے دیا۔

کرینہ کپور خان نے 16 اکتوبر 2012 کو نواب خاندان کے صاحبزادے و بھارتی اداکار سیف علی خان سے شادی کی تھی جو کہ اداکار کی دوسری شادی تھی، کرینہ سے قبل سیف امریتا سنگھ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک تھے جن سے انکا ایک بیٹا ابراہیم علی خان اور بیٹی سارا علی خان ہیں، تاہم یہ شادی 13 سال بعد 2004 میں ختم ہوگئی تھی۔

کرینہ کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ ساحلِ سمندر پر اپنی خوبصورتی سے سرشار سیلفیز لیتی نظر آرہی ہیں۔

تصاویر میں کرینہ کپور نے آسمانی ٹاپ پہن رکھا ہے اور آنکھوں پر دلکش گوگلز بھی لگا رکھے ہیں۔

اداکارہ کی ان تصاویر میں سے ایک میں سیف علی خان کو پیچھے سے گزرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور اس تصویر کو خاص سمجھتے ہوئے کرینہ کپور نے اسے سوشل میڈیا کی زینت بنایا۔

مذکورہ تصویر میں سیف علی خان بغیر شرٹ اپنی دنیا میں کھوئے ہوئے نظر آئے جبکہ کرینہ کپور بھرپور پوزنگ میں مصروف تھیں۔

کرینہ کپور نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے لیے وہ تصویر خاص ہے جو فوٹوبومبر کے ساتھ ہے‘۔

واضح رہے کہ ’فوٹو بومب‘ کرنے سے مراد کسی کی تصویر میں کسی شخص کا اچانک آجانا اور تصویر خراب کردینا ہے۔

تازہ ترین