فلم / ٹی وی

صنم سعید نے ’برزخ’ کی ان دیکھی جھلکیاں جاری کردیں

جو کچھ ہم کرتے ہیں وہ ہماری تقدیر بناتا ہے

Web Desk

صنم سعید نے ’برزخ’ کی ان دیکھی جھلکیاں جاری کردیں

جو کچھ ہم کرتے ہیں وہ ہماری تقدیر بناتا ہے

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے بھارتی ویب سیریز ’برزخ’ کے سیٹ سے اندیکھی جھلکیاں جاری کردیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صنم سعید نے پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے برزخ کی شوٹنگ کی جھلکیاں اپنے مداحوں کو دکھائیں۔

پہاڑوں کی چٹانوں کے درمیان سرخ رنگ کے عبایا میں ملبوس چند نقاب پوش خواتین کے درمیان صنم سعید شوٹنگ کرتی نظر آرہی ہیں جبکہ ایک جھلک میں انہوں نے اپنے بالوں کا اسٹائل بھی دکھایا۔

9  تصاویر پر مشتمل پوسٹ کیساتھ اداکارہ نے طویل کیپشن بھی لکھا جس میں انہوں نے شوٹنگ کا تجربہ اپنے مداحوں کو بتایا ۔

صنم سعید نے لکھا کہ،’برزخ کے سیٹ سے ایک جھلک جو ایک جادوئی، چیلنجنگ اور  پُرجوش تجربہ تھا’۔

اداکارہ نے لکھا کہ،’چٹان کے کناروں کے ساتھ توازن قائم کرنے سے لے کر پہاڑوں میں گرنے کا مشاہدہ کرنے تک۔راکاپوشی کے ساتھ آمنے سامنے کھڑے ہونا اور ان شدید درجہ حرارت کو برداشت کرنا، برزخ  اس دنیا سے اگلی دنیا تک کا سفر ہے’۔

صنم نے برزخ کے تجربے کا مشاہدہ کرتے ہوئے کیپشن کے اختتام میں مزید لکھا کہ،’کبھی کبھی ہم ایک جگہ آکر پھنس جاتے ہیں، نہ اگے بڑھ پاتے ہیں اور  نہ پیچے جاسکتے ہیں، چیزیں جنہیں ہم کبھی کبھی سمجھنا چھوڑ دیتے ہیں اور ہم کنفیوژن کی حالت میں رہ جاتے ہیں۔’

انہوں نے مزید لکھا کہ،’ تعلقات، حالات، کیریئر کے آپشنز ہمیں بھی اعضاء میں پھنسے ہوئے محسوس کرتے ہیں۔ یہ وہی ہے جو ہم ان لمحات میں کرتے ہیں جو ہمیں آزاد کرتا ہے۔لیکن ان لمحات سے پہلے اور بعد میں جو کچھ ہم کرتے ہیں وہ ہماری تقدیر بناتا ہے۔’

یاد رہے کہ اس بھارتی ویب سیریز میں اداکارہ صنم سعید اور فواد خان مرکزی کردار میں نظر آنے والے ہیں۔

فواد خان ’چترالی نواب’ کے کردار میں پولو کھلاڑیوں کے ٹرینر کا کردار ادا کریں گے جبکہ صنم سعید غالباً ایک برطانوی لڑکی کے کردار میں نظر آئیں گی۔

یہ ویب سیریز 19 جولائی کو زندگی یوٹیوب اور ZEE5 شوز پر پریمیئر ہوگی۔

تازہ ترین