انفوٹینمنٹ

شادی کی ویڈیو نہیں بلکہ جذبات چاہیے تھے، سوناکشی سنہا

سوناکشی کا فیصلہ کیسا ثابت ہوا؟

Web Desk

شادی کی ویڈیو نہیں بلکہ جذبات چاہیے تھے، سوناکشی سنہا

سوناکشی کا فیصلہ کیسا ثابت ہوا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی آفیشل ویڈنگ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی اداکارہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

23 جون 2024 کو سول میرج کرکے نئے باب کا آغاز کرکے والی دبنگ اداکارہ سوناکش سنہا اور ظہیر اقبال کو نہ صرف بھارتی میڈیا کوریج کررہا ہے بلکہ پاکستانی فینز بھی اس جوڑے کی شادی کی جھلکیوں سے محظوظ ہوتے نظر آرہے ہیں۔

بین المذاہب ہونے والی اس شادی نے ایک جانب لاکھوں لوگوں کی محبتیں سمیٹیں تو وہیں کچھ ناقدین منفی اور نفرت آمیرز تبصروں سے اس شادی پر تنقید کرتے نظر آئے۔

7 سالہ محبت کو حاصل کرنے والی اداکارہ سوناکشی نے ان تمام منفی تبصروں پر کان نہ دھرے اور اپنے قیمتی لمحات کو خوب انجوائے کیا جس کا ثبوت انکی حالیہ پوسٹ سے ملتا ہے۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی آفیشل ویڈیو جاری کی جس میں انکے خاص دن کے اہم لمحات کو قید کیا گیا تھا، دلہن اور دولہا سمیت خاندان کے چہروں پر سجی مسکراہٹ اور موج مستی سے بھر پور چھیڑچھاڑ  کے درمیان جوڑے کا مائیک میں ایک دوسرے کو قبول کرنا اور دستاویز پر سائن کرنا ایک خوشگوار ماحول تخلیق کرگیا۔

دوستوں اور عزیزوں کی جانب سے گانے کی گونج اور نوک جھوک بھی اس ویڈیو کو چار چاند لگاتی معلوم ہورہی تھی۔

تاہم اس ویڈیو کےجاری ہوتے ہی جہاں مداح پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں وہیں دلہنیا سوناکشی بھی ردعمل دینے سے خود کو نہ روک سکیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سوناکشی سنہا نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے ویڈیو ٹیم کو ٹیگ کرتے ہوئے جذبات کا اظہار کردیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ،’ہم آپ سے کئی دوستوں کی شادیوں میں ملے تھے جہاں آپ دلہن اور دولہا کے خوبصورت لمحات کو کیمرے میں قید کر رہے تھے’۔

سوناکشی نے مزید لکھا کہ،’میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ جب بھی میری اور  ظہیر کی شادی ہوگی آپکو وہاں مدعو کیا جائے گا اور شاید یہی میرا بہترین فیصلہ تھا’۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اداکارہ نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،’ہمیں "شادی کی ویڈیو" نہیں چاہیے تھی  بلکہ ہمیں وہ جذبات چاہئے تھے جس کو ہم دیکھیں تو محسوس کرسکیں کہ اس لمحے ہم نے کیسا محسوس کیا تھا’۔

اور صرف ہم ہی نہیں بلکہ ہر دیکھنے والا وہی محسوس کرے جو اس لمحے موجود شخص کو محسوس ہورہا تھا  اور یہ سچ ہے کہ ہمیں بالکل وہیں ملا’۔

واضح رہے کہ سوناکشی اور ظہیر کی جذبات سے بھرپور اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کر رہے ہیں۔

تازہ ترین