کھیل

قومی کرکٹر وسیم جونیئر نے خاموشی سے شادی کرلی

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی سعودی عرب سے تصاویر جاری کیں

Web Desk

قومی کرکٹر وسیم جونیئر نے خاموشی سے شادی کرلی

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی سعودی عرب سے تصاویر جاری کیں

فوٹو، وسیم جونئیر انسٹاگرام
فوٹو، وسیم جونئیر انسٹاگرام

قومی کرکٹر محمد وسیم جونیئر نے خاموشی سے شادی کرلی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی سعودی عرب سے تصاویر جاری کیں، جن میں انہیں اپنی دلہن کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔

25 اگست 2001 کو وزیرستان میں پیدا ہونے والے 22 سالہ وسیم جونیئر کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں وہ سعودی عرب کے ایک ہوٹل میں موجود ہیں جہاں سے خانہ کعبہ صاف دکھائی دے رہا ہے۔

تصویر میں وسیم جونیئر کو مہندی لگے اپنی دلہنیا کا ہاتھ پکڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

کرکٹر کی جانب سے شیئر کی جانے والی دوسری تصویر میں نوبیاہتا جوڑا مطاف میں موجود ہے، اس میں وسیم جونئیر نے احرام پہن رکھا ہے جبکہ یہ تصویر عقب سے لی گئی ہے۔

تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے قرآنی آیت انگریزی ترجمے کیساتھ لکھی جس کا مفہوم ’اور ہم نے دلوں کو جوڑ دیا‘ درج ہے۔

کرکٹر کو شادی کی مبارکباد دینے والوں کا سوشل میڈیا پر تانتا بندھ گیا، ساتھی کرکٹرز، شاداب خان، جنید خان، عامر جمال بھی پوسٹ پر کمنٹ کرنے والوں میں شامل ہیں۔

سال 2021 میں بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی ٹیم کا حصہ بننے والے وسیم جونئیر نے پاکستان کی جانب سے اب تک 2 ٹیسٹ، 20 ون ڈے اور 29 انٹرنینشل میچز کھیل رکھے ہیں۔

تازہ ترین