انفوٹینمنٹ

ویڈیو، ٹرینڈنگ گانے ‘بلاک بسٹر‘ میں چھوٹی بچی کیسے کاسٹ ہوئی؟

میکرز نے مداحوں سے پوری کہانی شیئر کردی

طوبیٰ خضر حیات

ویڈیو، ٹرینڈنگ گانے ‘بلاک بسٹر‘ میں چھوٹی بچی کیسے کاسٹ ہوئی؟

میکرز نے مداحوں سے پوری کہانی شیئر کردی

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی میوزک شو ‘کوک اسٹوڈیو‘ کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتظار کیا جاتا ہے۔

2023 میں وقفہ لینے کے بعد ‘کوک اسٹوڈیو‘ کی جانب سے 2024 میں اپنا سیزن 15 جاری کیا گیا جس کی شروعات سندھی زبان کی فوک گیت‘آئی آئی‘ سے ہوئی۔

‘آئی آئی‘ ریلیز ہوتے ہی چھا گیا اور پھر یکے بعد دیگرے سیزن کے ہر ریلیز ہونے والے گانے نے تہلکہ مچایا۔ 

پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش سمیت یورپی ممالک کے یوٹیوبرز نے بھی ‘سب ٹائیٹلز‘ کی بدولت کوک اسٹوڈیو کے تمام گانوں پر ری ایکشن دیتے ہوئے گانوں کو ‘نیٹ فلکس‘ کی طرز پر بننے والی سیریز اور فلموں سے مشابہت دیدی۔

فارس، عمیر اور گھاوری گروپ کا بلاک بسٹر

کوک اسٹوڈیو کے یوں تو تمام گانے ہی اپنی مثال آپ ہیں لیکن تقریباً ایک ماہ پہلے ریلیز ہونے ولا گانا ‘بلاک بسٹر‘  زبردست ڈانس آئٹم اور ‘ون ٹیک شاٹ ویڈیو‘ کی بدولت ایک  الگ مقام پر چلاگیا۔

گانے میں فارس شفیع کو حیران کُن اوتار میں دیکھا گیا جو ان کے مداحوں سمیت دنیا بھر کے میوزک لوورز کو بھا گیا۔ 

ہپ ہاپ گانے میں ‘گھاوری گروپ‘ کے گدے ‘وے بیبی رکشہ میں کرالیا میں تیرے ولے آریاں۔۔۔ وے مرجانیا‘ نے آگ لگادی کوک اسٹوڈیو کے مداح اس ٹوسٹ کیلئے بلکل بھی تیار نہیں تھے۔

اپنے نام کی طرح گانا بھی بلاک بسٹر ثابت ہوا جسے اب تک صرف یوٹیوب پر 13 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

گانے میں چھوٹی بچی کون ہے؟

بلاک بسٹر گانے کی ننھی گلوکارہ سباہ
بلاک بسٹر گانے کی ننھی گلوکارہ سباہ

ہپ ہاپ میں دیسی تڑکہ لگانے کے بعد گانے کے پروڈیوسر ‘زلفی‘ نے مداحوں کو ایک اور شوک دیا اور گانے کے بیچ میں ایک بچی نمودار ہوئی جو اپنے کانفیڈنس اور خوبصورت گائیکی کی بدولت پوری ویڈیو میں ننھی ‘شو اسٹاپر‘ معلوم ہوئی۔

حال ہی میں گانے بلاک بسٹر کی میکنگ کے حوالے سے ویڈیو جاری کرتے ہوئے ‘زلفی‘ کا کہنا تھا کہ ‘گھاوری گروپ اپنی ریہرسلز کیلئے جب اسٹوڈیو پہنچا تو ان کے ساتھ ایک چھوٹی بچی بھی موجود تھی جو اپنے چھوٹے بھائی کو سنبھال رہی تھی‘۔

زلفی نے بتایا کہ ‘ریکارڈنگ کے دوران اچانک میری سماعت میں بچی کی آواز گونجی جو اپنے بھائی کو گانے کے بول ‘کیوٹی تینوں میں سمجھاریا وے چھڈ دے تو فنکاریاں‘ کہہ کر سلا رہی تھی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘بچی کی آواز کانوں کو اتنی بھلی لگی کہ میں اسے ریکارڈنگ کیلئے اسٹوڈیو میں لے گیا اور یہ دیکھ کر کوک اسٹوڈیو کی پوری ٹیم ششدر رہ گئی کہ بچی بلکل میں کنفوژ نہیں ہوئی اور اپنی تمام لائنز ایک دم کانفیڈنس کے ساتھ ریکارڈ کروادیں جس کے بعد مکمل گرومنگ کرکے ‘سباہ‘ نامی ننھی گلوکارہ کو گانے میں شامل کرلیا گیا‘۔

تازہ ترین