انفوٹینمنٹ

فہد مصطفیٰ بھی فرحت اشتیاق کے گرویدہ

’جب تحریر اتنی اچھی ہو تو ڈائریکش اور اداکاری بہت آسان ہو جاتی ہے

Web Desk

فہد مصطفیٰ بھی فرحت اشتیاق کے گرویدہ

’جب تحریر اتنی اچھی ہو تو ڈائریکش اور اداکاری بہت آسان ہو جاتی ہے

جب تحریر اتنی اچھی ہو تو ڈائریکش  اور اداکاری بہت آسان ہو جاتی ہے
جب تحریر اتنی اچھی ہو تو ڈائریکش اور اداکاری بہت آسان ہو جاتی ہے

پاکستانی اداکارہ فہد مصطفیٰ مصنفہ، ناول نگار اور ڈرامہ نویس فرحت اشتیاق کے گرویدہ ہوگئے۔

فہد مصطفیٰ طویل مدت بعد دوبارہ ٹی وی اسکرینز پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں، اداکار کے مدِ مقابل پاکستان کی ڈمپل گرل ہانیہ عامر ہوں گی۔

ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ پہلی مرتبہ ایک ساتھی کسی ڈرامے میں کام کرنے جارہے ہیں جس کے سبب پاکستانی ڈراما ناظرین بے انتہا پُرجوش ہیں۔

ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے ڈرامے کا نام 'کبھی میں کبھی تم' ہے جس کا ٹیزر اور آفیشل ٹریلر دونوں ہی دھوم مچاتے نظر آئے۔

اس ڈرامے کے نشر ہونے سے قبل ہی اس قدر مقبولیت کی ایک اور وجہ فہد مصطفیٰ کا 10 سال بعد ڈراموں کی دنیا میں واپسی ہے کیونکہ فہد مصطفیٰ گزشتہ 10 سال سے فلموں میں اداکاری کرتے تو نظر آئے لیکن ڈراموں میں اداکاری نہیں کی۔

اب اداکار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے اسی ڈرامے کے کردار کی لُک میں ایک تصویر جاری کی اور ساتھ کیپشن میں ڈرامہ رائٹر فرحت اشتیاق کا شکریہ ادا کیا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘، ’دیار دل‘ کی مصنفہ فرحت اشتیاق کا شاہکار ہے۔

فہد مصطفیٰ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’جب تحریر اتنی اچھی ہو تو ڈائریکش  اور اداکاری بہت آسان ہو جاتی ہے، اتنی خوبصورت تحریر لکھنے کے لیے فرحت آپ کا شکریہ۔‘

خیال رہے کہ فرحت اشتیاق  نے اب تک تقریباً 16 ناول لکھے ہیں، جن میں سے نصف پر ڈرامے بن چکے ہیں، ان ہی میں سے ایک ڈراما ’ہمسفر‘  بہت مشہور ہوا، جس کی وجہ سے اب ان کا شمار معروف ناول نگاروں اور ڈراما نگاروں کی فہرست میں ہوتا ہے۔

 اس ڈرامے کا ٹائٹل گیت’وہ ہمسفر تھا مگر اس سے ہم نوائی نہ تھی‘ پاکستان کے معروف شاعر نصیر ترابی کی غزل ہے۔

فر حت اشتیاق اب ڈائجسٹ کے علاوہ، ڈرامے اور فلموں میں بھی متحرک ہیں۔

 انہوں نے  فلم’پرواز ہے جنوں‘ کی کہانی بھی لکھی تھی، لیکن ان کے اب تک لکھے ہوئے ناولوں میں سے فی الحال ایک ناول پر ہی فلم بنی ہے۔ وہ ناول ’بن روئے آنسو‘ ہے۔

تازہ ترین