انفوٹینمنٹ

نوکری کے پہلے ہی دن بے ہوش ہو گیا تھا، نواز الدین صدیقی

500 روپے کی نوکری کیلئے بڑی قربانی دی۔

Web Desk

نوکری کے پہلے ہی دن بے ہوش ہو گیا تھا، نواز الدین صدیقی

500 روپے کی نوکری کیلئے بڑی قربانی دی۔

پانچ سو کی نوکری کیلئے قربانی دی، فوٹو بشکریہ گوگل
پانچ سو کی نوکری کیلئے قربانی دی، فوٹو بشکریہ گوگل

بجرنگی بھائی جان ، ہڈی اور بدلا پور جیسی کئی ایک بڑی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار نواز الدین صدیقی نے بتا ڈالا کہ انہوں نے ماضی میں 500 روپے کی نوکری بھی کی ہے۔

بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے حال ہی میں یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا اور کھل کر خلاصہ کر ڈالا کہ انہیں زندگی میں کس قدر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دورانِ انٹرویو میزبان کے سوال کے جواب میں اداکار نواز الدین نے کہا کہ میں دہلی کے واش روم میں موجود تھا جہاں میری نظر ایک پوسٹر پر پڑی جس پر درج تھا کہ ہمیں سیکیورٹی کیلئے نوجوانوں کی ضرورت ہے۔

نواز الدین کے مطابق پوسٹر پڑھنے کے بعد میں مذکورہ پتہ  پر پہنچ گیا وہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ نوکری سے پہلے 5 ہزار روپے جمع کروانے ہوں گے،مشکل سے جمع کیے ہوئے 5 ہزار میں نے جمع کر وا دیے لیکن پھر بھی پہلے ہی دن نوکری سے نکال دیا گیا۔

اپنی بات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ میں ایک بلڈنگ کے پاس کھڑا تھا اور شدید دھوپ کے باعث بے ہوش ہو گیا تو مالک نے دیکھ لیا جس پر وہ سیخ پا ہو گئے اور کہنے لگے کہ نکالو کس کمزور آدمی کو نوکری پر رکھ لیا ہے۔

مزید یہ کہ نوکری سے فارغ ہونے کے بعد میں اپنے ڈپازٹ کروائے ہوئے 5 ہزار روپے لینے پہنچا تو انہوں نے رقم دی نہیں جس پر میں انہیں سنا ڈالا۔

نواز الدین صدیقی کے بقول انتظامیہ نے غصے میں آکر گارڈز بلا لیے تو میں ڈر کر وہاں سے بھاگ گیا ۔

واضح رہے کہ آج سے قبل نواز الدین صدیقی نے اپنی غریبی کے دور کا ایک اور قصہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ ایک دوست نے کہا کہ نواز بھائی 100 کا 200 کرنا ہے تو میں نے جواب میں سر ہلا دیا، جس پر وہ مجھے مارکیٹ لے گیا جہاں ہم دونوں نے 100 ، 100روپے ملا کر دھنیا خریدا اور فروخت کرنے کیلئے بیٹھ گئے۔

دھنیا فروخت ہونے کی بجائے خراب ہو گیا جس پر ہم اس دکاندار کے پاس گئے اور شکایت کی کہ یہ تو خراب ہو گیا ، تو وہ کہنے لگا کہ اس پر پانی کا چھڑکاؤ کرنا ہوتا ہے جو آپ لوگوں نے کیا نہیں۔

دکاندار کا یہ جواب سننے کے بعد ہم اپنا نقصان کروا کر ٹرین میں بنا ٹکٹ کے سوار ہو کر گھر واپس لوٹ آئے۔

تازہ ترین