انفوٹینمنٹ

تامل فلموں کے 7 امیر ترین سپر اسٹارز کون؟

اداکار ناگرجونا 3 ہزار 100 کروڑ روپے کے اثاثوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

طوبیٰ خضر حیات

تامل فلموں کے 7 امیر ترین سپر اسٹارز کون؟

اداکار ناگرجونا 3 ہزار 100 کروڑ روپے کے اثاثوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

فوٹو گریب
فوٹو گریب

ٹالی وڈ فلم انڈسٹری اپنی مقبولیت میں اب بالی وڈ کو بھی پیچھے چھوڑتی ہوئی آگے بڑھ گئی ہے۔ اپنی زبردست اسکرپٹس اور جان دار اسکرین پلے کی وجہ سے تامل فلموں کو  شائقین بے انتہا پسند کرتے ہیں۔

جہاں ایک جانب مداحوں کو اپنی پسندیدہ فلموں کا انتظار ہوتا ہے وہیں دوسری جانب مداح یہ جاننے کیلئے بھی متجسس ہوتے ہیں کہ آخر ان اداکاروں کے پاس کتنی ملکیت کے اثاثے ہیں۔

جانتے ہیں ٹالی وڈ کے 7 امیر ترین سپر اسٹارز کے بارے میں۔

 ناگرجونا اکینینی:

ناگرجونا
 ناگرجونا

 ناگرجونا ٹالی وڈ سنیما کے سرفہرست اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ ان کی فلمیں بنیادی طور پر تیلگو سنیما سے تعلق رکھتی ہیں۔

ناگرجونا نہ صرف سب سے زیادہ مقبول اداکار  ہیں بلکہ وہ تیلگو فلم انڈسٹری کے امیر ترین ہیروز میں سے ایک ہیں۔

بھارتی میڈیا کی  رپورٹس کے مطابق ناگرجونا 3,100 کروڑ روپے کے اثاثوں کے ساتھ امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔

وینکٹیش دگوباٹی:

وینکٹیش دگگوباٹی
 وینکٹیش دگگوباٹی

 اداکار وینکٹیش دگوباٹی جنہیں انڈسٹری میں ‘مونیکر وکٹری‘ بھی کہا جاتا ہے ان کا شمار بھی  امیر ترین تیلگو اداکاروں میں ہوتا ہے۔اطلاعات کے مطابق اداکار فی فلم 10 کروڑ روپے تک معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان کی جائیداد کی مالیت 2000 کروڑ روپے سے زیادہ ہے جس کے ساتھ ہی وہ اس لسٹ میں دوسرے نمبر پر آتے ہیں۔

چرنجیوی:

چرنجیوی
چرنجیوی

 تیلگو سنیما میں ‘میگا اسٹار ‘ کے نام سے مشہور،ٹالی ووڈ کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چرنجیوی تیسرے نمبر پر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان کی جائیدادوں کی کل مالیت 1600 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

رام چرن

رام چرن
رام چرن

اداکار رام چرن جنہوں نے اپنی فلم آر آر آر کی کامیابی سے پوری دنیا میں پذیرائی حاصل کی 1370 کروڑ روپے کے اثاثوں کے ساتھ اس لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہے۔ 

ننداموری بالاکرشنا:

اداکار بالکرشنا
 اداکار بالکرشنا

 اداکار بالاکرشنا 480 کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثوں کے ساتھ ٹالی ووڈ کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں 5ویں نمبر پر ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وہ فی فلم 12 سے 15 کروڑ روپے چارج کرتے ہیں۔

 اللو ارجن:

اللو ارجن
 اللو ارجن

 ممتاز اداکار اللو ارجن جو فلم پشپا: دی رائز- پارٹ 1 کے ساتھ پورے ہندوستان میں اسٹار بنے، چھٹے نمبر پر سب سے امیر تیلگو اداکار ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ان کی کل مالیت 460 کروڑ روپے ہے۔

پربھاس

پربھاس
پربھاس

باہوبلی اداکار پربھاس  240 کروڑ روپے کے اثاثوں کے ساتھ تیلگو کے امیر ترین اداکاروں کی لسٹ میں  7ویں نمبر پر ہے۔ رپورٹس کے مطابق وہ فی فلم 100 کروڑ روپے کماتے ہیں۔

تازہ ترین