بالی ووڈ

دلجیت دوسانجھ کی سب سے مہنگی میوزک ویڈیو کونسی؟

گلوکار و اداکار نے انکشاف کردیا

Web Desk

دلجیت دوسانجھ کی سب سے مہنگی میوزک ویڈیو کونسی؟

گلوکار و اداکار نے انکشاف کردیا

فوٹو گریب
فوٹو گریب

عالمی سطح پر سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے گلوبل اسٹار بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار ‘دلجیت دوسانجھ‘نے اپنے کریئر کے سب سے مہنگے میوزک ایلبمز کے بارے میں مداحوں کا آگاہ کردیا۔

حال ہی میں ایک چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں میزبان کی جانب سے گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ سے سوال کیا گیاکہ ‘کیا آپ نے کبھی کسی میوزک ویڈیو پر پیسہ لگاکر اس بات کو محسوس کیا ہے کہ اتنا پیسہ نہیں لگانا چاہیے تھا‘؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے دلجیت کا کہنا تھا کہ‘جی ہاں  میرے دو گانے ‘ایل سونیو‘ اور  ‘لوور‘ میرے کریئر کے اب تک کے سب سے مہنگے ترین گانے ہیں جن کا بجٹ حد سے زیادہ بڑھ گیا تھا‘۔

دلجیت نے مزید کہا کہ‘ ایل سونیو گانے میں شوٹ کی لوکیشن پر اکتفا کرنے کے بعد پتہ چلا کہ بلڈنگ سرکاری ہے اور باہر کا کریواور اسٹاف الاؤ نہیں ہے۔ جس کے بعد سرکاری اسٹاف اور گاڑیوں کو لائن اپ کرنے کی وجہ سے بجٹ آؤٹ ہوتا دیکھ کر سر چکرا گیا تھا۔

گلوکار نے مزید کہا کہ ‘دوسرا مہنگا گانا ‘لوور‘ تھا جس میں لوکیشن اور ماڈل کی وجہ سے بجٹ کی پرواہ نہیں کی اور گانا ہٹ ہونے کے بعد نتیجہ سب کے سامنے ہے‘۔

واضح رہے معروف امریکی گلوکار ایڈ شیران کو اپنی گانے ’لوور‘ پر ڈانس کروانے، ‘دلومیناتی ٹور‘ سے نئے ریکارڈ بنانے، گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے کے بعد دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں نامور امریکی ہوسٹ جمی فالن کے مشہور پروگرام ’دی ٹونائٹ شو‘ میں ڈیبیو کرنے کیساتھ ہی ایک اور انٹرنیشنل اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

تازہ ترین