انڈیا

راہول گاندھی بھارتی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر مقرر

اپوزیشن لیڈر کا عہدہ 10 سال سے خالی تھا۔

Web Desk

راہول گاندھی بھارتی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر مقرر

اپوزیشن لیڈر کا عہدہ 10 سال سے خالی تھا۔

راہول گاندھی اہم فیصلوں میں نریندر مودی کے ساتھ ہوں گے۔
راہول گاندھی اہم فیصلوں میں نریندر مودی کے ساتھ ہوں گے۔

بھارت کے ایوانِ زیریں لوک سبھا میں 10 برسوں خالی رہنے والا اپوزیشن لیڈر کا عہدہ کانگریس کے راہول گاندھی کو مل گیا۔

وزیراعظم نریندر مودی کے گزشتہ دو ادوارِ حکومت کے دوران لوک سبھا میں کوئی بھی اپوزیشن لیڈر نہیں تھا کیوں کہ کسی پارٹی کے پاس یہ عہدہ حاصل کرنے کے لیے درکار 56 نشستیں نہیں تھیں۔

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن (سونیا گاندھی) نے  اسپیکر بھرتوہری مہتاب کو خط لکھ کر راہول گاندھی کو لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

 جس کا اعلان پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اتحادیوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد کیا۔ 

بھارت میں اپوزیشن لیڈر کو کابینہ کے رکن کا درجہ حاصل ہوتا ہے، 

راہول گاندھی کے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ سنبھالنے کا مطلب یہ بھی ہوگا کہ انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بیٹھ کر اہم عہدیداروں جیسے کہ الیکشن کمشنرز، سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن ڈائریکٹر، سنٹرل ویجیلنس کمیشن کے چیئرپرسن، چیف انفارمیشن کمشنر اور نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرپرسن کا انتخاب کرنا ہوگا۔

 ان تمام پوسٹوں کا انتخاب ایک پینل کے ذریعے کیا جاتا ہے جس میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر شامل ہوتے ہیں، اب تک راہول گاندھی کبھی بھی نریندر مودی کے ساتھ اس پینل میں نہیں رہے۔

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینیو گوپال کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کو اپوزیشن کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی پارلیمنٹ میں بھارتی عوام کی مضبوط آواز ہوں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ حکومت ہر وقت جوابدہ رہے۔

تازہ ترین