فلم / ٹی وی

’برزخ’، رازوں سے جڑی آنکھوں کیساتھ فواد خان کا پہلا لُک وائرل

فواد خان نے ’برزخ’ کی پہلی جھلک جاری کردی

Web Desk

’برزخ’، رازوں سے جڑی آنکھوں کیساتھ فواد خان کا پہلا لُک وائرل

فواد خان نے ’برزخ’ کی پہلی جھلک جاری کردی

’برزخ’، رازوں سے جڑی آنکھوں کیساتھ فواد خان کا پہلا لُک وائرل

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار فواد خان نے بھارتی ویب سیریز ’برزخ’ کی پہلی جھلک جاری کرنے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

ڈراما ’ہمسفر’ اور ’ زندگی گلزار ہے’ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار فواد خان کا شمار نہ صرف پاکستانی فنکاروں کی صفِ اول کی فہرست میں کیا جاتا ہے بلکہ انہوں نے اپنی اداکاری سے حریف ملک بھارت میں بھی لوگوں کو اپنا دیوانہ بنارکھا ہے۔

اور یہی وجہ ہے کہ ایک بار پھر فواد خان بھارتی ویب سیریز ’برزخ’ میں اپنی جاندار اداکاری سے  بھارت میں  تہلکہ مچانے جارہے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام فواد خان نے مختصر دورانیے پر مشتمل ویڈیو شیئر کی جس میں انکا مفرد لُک اور انداز دیکھ کرمداح دنک رہ گئے۔

مذکورہ ویڈو کا آغاز فواد خان کے آنکھوں میں سرما لگانے سے ہوتا ہے بعدازاں اداکارہ صنم سعید سمیت دیگر کاسٹ بھی اپنی آنکھوں میں سرما پروتی نظر آتی ہے۔

ویڈیو کیساتھ فواد خان نے بڑی خبر سے آگاہ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ،’رازوں سے جڑی آنکھیں، اندر کے اسرار کو ظاہر کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جب باقی سب مرجھا جائے گا محبت قائم رہے گی؟

فواد خان نے اپنے فینز کو خوشخبری سناتے ہوئے مزید لکھا کہ،’برزخ کا ٹریلر 1 جولائی کو لانچ ہو رہا ہے  کیا آپ اس سفر کے لیے تیار ہیں؟

برزخ کی مزید تفصیلات جانیے:

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’زندگی گلزار ہے‘ سے مشہور ہونے والی پاکستانی جوڑی صنم سعید اور فواد خان کی یہ بھارتی ویب سیریز 19 جولائی کو زندگی یوٹیوب اور ZEE5 شوز پر پریمیئر ہوگی۔

اس ویب سیریز  ‘برزخ‘ کو عاصم عباسی نے تحریر اور ڈائریکٹ کیا ہے، جو ماضی کی ہٹ سیریز ’چوڑیلز‘ اور ’کیک‘ کا بھی حصہ رہے ہیں۔

علاوہ ازیں  مذکورہ سیریز کی پروڈکشن کی سربراہی مصباح شفیق کر رہے ہیں جو پہلے ہی زی 5 کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

برزخ کی کاسٹ کے بارے میں بات کریں تو  اس بین الاقوامی پراجیکٹ کی شوٹنگ لندن، اسلام آباد اور چترال میں کی گئی ہے جس میں فواد خان اور صنم سعید کی جوڑی کے علاوہ میکال ذوالفقار، حرا خان اور دیگر کے نام بھی زیر گردش ہیں۔

تازہ ترین