اسکینڈلز

تمام دعوے مسترد، سوناکشی کا بھائی بھارتی میڈیا پر سیخ پا

لو سنہا نے بھارتی میڈیا کے ذرائع کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Web Desk

تمام دعوے مسترد، سوناکشی کا بھائی بھارتی میڈیا پر سیخ پا

لو سنہا نے بھارتی میڈیا کے ذرائع کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لو سنہا نے بھارتی میڈیا کے ذرائع کو آڑے ہاتھوں لے لیا
لو سنہا نے بھارتی میڈیا کے ذرائع کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے بھائی لو سنہا نے بھارتی میڈیا کو غلط خبریں پھیلانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی یوں تو پورے بھارت سمیت پاکستان میں بھی زبان زد عام ہے۔سوشل میڈیا سمیت نیوز چینلز غرض کہ ہر جانب سوناکشی اور ظہیر کی شادی کی گونج سنائی دے رہی ہے۔

23 جون کو ہونے والی اس شادی میں دلہنیا سوناکشی سنہا اور انکے دولہا ظہیر اقبال سمیت ہر ایک شخص خوش دکھائے دے رہا تھا، دونوں خاندانوں کی جانب سے پر جوش شرکت نے اس شادی کو یادگار بنادیا تھا۔

تاہم اسی کے ساتھ سوناکشی سنہا کے بھائیوں کی عدم موجودگی بھی تہلکہ خیز ثابت ہوئی، بھائیوں کا اپنی اکلوتی بہن کی شادی میں شامل نہ ہوگا اس بات کو بڑھاوا دے گیا کہ اداکارہ سوناکشی کے مسلم گھرانے میں شادی کرنے پر انکے بھائیوں کی رضامندی شامل نہیں ہے۔

بعدازاں بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا کے بھائیوں نے اس شادی میں شامل نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں اس معاملے کے بارے میں خاموش رہنا پسند کروں گا کیونکہ میں اس وقت ممبئی سے باہر ہوں اور شائع ہونے والی خبروں کے حوالے سے میرا کوئی تبصرہ دینا بنتا نہیں ہے‘۔

جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی کہ ، لو سنہا نے ان تمام سوالوں کے جوابات دینے کیلئے دو دن کی مہلت مانگی ہے۔

ان تمام خبروں کے بعد بالآخر لو سنہا نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

  لو سنہا نے بھارتی میڈیا کے تمام دعووں کو  مسترد کرتے ہوئے اسٹا اسٹوری کے ذریعے بھارتی میڈیا کے ذرائع کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’ذرائع کے مطابق!، انہیں اپنے ذرائع بہتر کرنے کی ضرورت ہے‘۔

یاد رہے کہ ایک پرانے انٹرویو میں لو سنہا کا اپنی بہن کے مستقبل کے لیے فکر ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،’ایک بھائی کے طور پر، میں ہمیشہ دوسرے لوگوں کے بارے میں فکر مند رہوں گا۔ لوگ سامنے سے دیکھنے میں کچھ اور ہوتے ہیں لیکن حقیقت مختلف ہو سکتی ہے۔ میں ایک بھائی کی حیثیت سے اپنا فرض ادا کروں گا کہ میں ہر کسی پر نظر رکھوں۔’

تازہ ترین