دلچسپ و خاص

کموڈ سے سانپ نکل آنے کی خوفناک ویڈیو وائرل

یہ سانپ ایک انڈین کوبرا تھا جوکہ انتہائی زہریلا ہوتا ہے۔

Web Desk

کموڈ سے سانپ نکل آنے کی خوفناک ویڈیو وائرل

یہ سانپ ایک انڈین کوبرا تھا جوکہ انتہائی زہریلا ہوتا ہے۔

(اسکرین گریب: سوشل میڈیا)
(اسکرین گریب: سوشل میڈیا)

بھاری ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں واقع ایک گھر کے ٹوائلٹ میں کموڈ سے ایک بڑا کوبرا سانپ نکلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے سوشل میڈیا صارفین کو دہشت میں مبتلا کر دیا۔

یہ ویڈیو انسٹاگرام پر وائلڈ لائف ریسکیور راجیش جٹ نے شیئر کی، ویڈیو میں راجیش باتھ روم میں داخل ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جہاں موجود کموڈ میں سانپ نے پناہ لے رکھی تھی۔

راجیش کموڈ میں پانی بہا کر کوبرا کو باہر نکالنے کی کوشش کرتے ہیں، جیسے ہی وہ باہر آتا ہے تو راجیش اسے فوراً دُم سے پکڑ کر باہر نکال لیتے ہیں۔

ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ کموڈ کے اندر چھپا بیٹھا یہ سانپ ایک انڈین کوبرا تھا جوکہ انتہائی زہریلا ہوتا ہے۔

راجیش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اندور میں واقع ایک گھر کے رہائشیوں نے مجھے فون کیا اور اپنے باتھ روم میں سانپ نظر آنے کی اطلاع دی۔

راجیش نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ محفوظ فاصلے سے سانپ پر نظر رکھیں لیکن انہوں نے ڈر کے مارے باتھ روم کا دروازہ باہر سے بند کر دیا تھا۔

وہاں پہنچنے پر راجیش نے سانپ کو ڈھونڈنے کی کوشش کی، اس دوران اس نے کموڈ کا معائنہ کیا جہاں اسے کوبرا اپنی طرف گھورتے ہوئے نظر آیا۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کموڈ سے سانپ نکلنے پر شدید خوف اور دہشت کا اظہار کررہے ہیں۔

تازہ ترین