انفوٹینمنٹ

حنا خان کینسر کا شکار، بریسٹ کینسرکی علامات کیا ؟

اداکارہ بیماری سے لڑنے کیلئے بے حد مضبوط اور پُرعزم

Web Desk

حنا خان کینسر کا شکار، بریسٹ کینسرکی علامات کیا ؟

اداکارہ بیماری سے لڑنے کیلئے بے حد مضبوط اور پُرعزم

 
آپ سب کے ذاتی تجربے اور مشورے میرے لیے بے انتہا قیمتی ہوں گے، حنا خان
آپ سب کے ذاتی تجربے اور مشورے میرے لیے بے انتہا قیمتی ہوں گے، حنا خان

بریسٹ کینسر (چھاتی کا سرطان) خواتین میں بہت عام ہے۔ اس بیماری میں اضافے کے باعث اس کے علاج کیلئے ادویات اور طریقے دریافت کیے جاچکے ہیں جن کے باعث یہ مرض ابتدائی مرحلے میں ہی تشخیص ہو جاتا ہے اور اسے مزید بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے۔

حنا خان میں اسٹیج تھری بریسٹ کینسر کی تشخیص

اس موذی مرض کا تازہ شکار بھارتی اداکارہ حنا خان ہیں، جنہوں نے اس کا شکار ہونے کی اطلاع اپنے مداحوں کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی۔

انہوں نے بتایا کہ مجھ میں اسٹیج تھری بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، میں خیریت سے ہوں، میں اس بیماری سے لڑنے کیلئے بے حد مضبوط اور پُرعزم ہوں، میرا علاج شروع ہوچکا ہے اور میں اس بیماری سے لڑنے کیلئے جو کچھ بھی ضروری ہوا لازمی کروں گی۔‘

حنا خان نے یہ بھی کہا کہ ’اس وقت میں آپ سب سے بس تھوڑا احترام اور پرائیویسی چاہتی ہوں، میں آپ سب کی محبت اور پیار کی قدردان ہوں اور آپ سب کے ذاتی تجربے اور مشورے میرے لیے بے انتہا قیمتی ہوں گے‘۔

حنا خان میں کینسر کی تشخیص کی خبر کے بعد بہت سے لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر یہ موذی مرض کتنا خطرناک ہے؟ اس کی علامات کیا ہیں؟

چھاتی کے کینسر کی علامات:

 چھاتی کے سرطان کی چار بڑی علامات ہیں۔ پستان کی نوک کا اندر کی جانب جھکاؤ یا مڑنا کینسر کے گھاؤ کی علامت ہو سکتا ہے۔ پستان یا اس کی نوک میں مسلسل اور غیرمعمولی درد بھی چھاتی کے سرطان کی ایک علامت ہو سکتی ہے۔ ضروری نہیں ہے آپ کو چھاتی پر کوئی گٹھلی بنتی محسوس ہو تو آپ ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا سوچیں۔ چھاتی یا بغل میں سوجن بھی اس مرض کی پہلی علامات ہو سکتی ہیں اور انہیں طبی جانچ ہڑتال کی ضرورت ہوتی ہے۔ بنیادی طور پر چھاتی کے سائز، ساخت یا ایک پستان کی دوسرے پستان سے مختلف نظر آنے کی علامات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

ایسا کام جو اکثر ہمیں بیٹھ کر گھنٹوں کرنا پڑے، اس کے نتیجے میں اکثر ہم کمر درد کی شکایت کرتے ہیں۔ لیکن کمر درد (زیادہ تر کمر کے اوپر والے حصے کا درد) بھی چھاتی کے سرطان کی علامات میں سے ایک ہوسکتا ہے۔ چھاتی میں بڑھتی ہوئی رسولی (ٹیومر) پسلیوں اور ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ کا باعث بنتی ہے جس کی وجہ سے مستقل کمر درد کی شکایت رہتی ہے۔ ادویات کے استعمال کے باوجود کمر میں مسلسل درد رہنا بھی اس مرض کی ایک علامت ہو سکتی ہے۔

بچے کو دودھ پلاتے وقت پستانوں سے دودھ کے علاوہ کسی بھی اور مادے کا اخراج ہونا ایک ایسی علامت ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ لازمی نہیں کہ یہ کینسر کی علامت ہو لیکن پھر بھی ڈاکٹر سے اس کا معائنہ کروانا ضروری ہے۔

تازہ ترین