انفوٹینمنٹ

کرینہ کپور کا کرشمہ کی سالگرہ پر محبت سے بھرا پیغام

کرینہ کپور نے کرشمہ کے ساتھ خاص ویڈیو جاری کردی

Web Desk

کرینہ کپور کا کرشمہ کی سالگرہ پر محبت سے بھرا پیغام

کرینہ کپور نے کرشمہ کے ساتھ خاص ویڈیو جاری کردی

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی بہن و اداکارہ کرشمہ کپور کی سالگرہ پر یادگار تصاویر پر مبنی ویڈیو کے ساتھ محبت سے بھرپور پیغام جاری کردیا۔

کپور خاندان کی دو باغی نوجوان حسینائیں کرینہ کپور اور کرشمہ کپور دونوں نے ہی اپنے حسن اور منفرد اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں منفرد مقام حاصل کیا۔

جہاں کرشمہ کپور نے 90 کی دہائی میں بالی وڈ کی دنیا میں اپنے فن کا لوہا منوایا وہیں 2000 سے کرینہ کپور نے بالی وڈ میں انٹری دے کر اپنے نام کا سکّہ چلا دیا۔

کرشمہ کپور رواں سال 50ویں سالگرہ منا رہی ہیں اور اس خاص موقع پر کرینہ کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں کرشمہ کپور کے ساتھ انکی یادگار تصاویر شامل ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں کرینہ کپور نے لکھا کہ ' میرے ہیرو کو سالگرہ مبارک، 50 سال اب 30 سالہ نوجوان لڑکی کی عمر بن چکی ہے'۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

انہوں نے لکھا کہ ' طویل دورانیے کے ناشتے، بہت ساری کافی، میرے ساتھ طویل گفتگو، قہقہے اور ڈانس، چائنیز فوڈ اور  تمھارے دو بچوں کے ساتھ وقت گزارنا، یہ سب ہے آج کی وش میں شامل'۔

کرینہ کپور کی اس دلچسپ برتھ ڈے وش کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین