کھیل

بابر اعظم کا مبشرلقمان کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس

جھوٹے الزامات پر معافی مانگیں یا ہرجانہ ادا کریں، نوٹس کا متن

Web Desk

بابر اعظم کا مبشرلقمان کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس

جھوٹے الزامات پر معافی مانگیں یا ہرجانہ ادا کریں، نوٹس کا متن

بابر اعظم نے وکیل  سے مشورہ کرنے کے بعد نوٹس بھیجا۔
بابر اعظم نے وکیل  سے مشورہ کرنے کے بعد نوٹس بھیجا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سنگین الزامات عائد کرنے پر اینکر و یوٹیوبر مبشر لقمان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے مبشر لقمان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔

بابر نے اپنے وکیل کے ساتھ مشورے کے بعد مبشر لقمان کو لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا  کہ مبشر لقمان ان پر لگائے گئے جھوٹے الزمات پر 14 روز کے اندر معافی مانگیں۔

ساتھ ہی خبردار کیا گیا کہ معافی مانگنے میں ناکامی کی صورت میں کرکٹر پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات پر ایک ارب روپے ہرجانہ ادا کیا جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی اپنے خلاف جھوٹے اور لغو الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق ٹی وی اینکر مبشر لقمان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے امریکا کے خلاف میچ ہارنے کے لیے بیش قیمت آڈی گاڑی وصول کی۔

اینکر کے مطابق انہوں نے اپنے ذرائع سے پوچھا کہ گاڑی کہاں سے آگئی جس پر اس نے جواب دیا کہ آپ امریکا سے میچ ہاریں گے تو گاڑیاں نہیں آئیں گی؟ آپ افغانستان، آئرلینڈ، نیدر لینڈ سے میچ ہاریں گے تو آپ کے ڈی ایچ اے میں گھر نہیں بنیں گے؟

مبشر لقمان نے مزید کہا کہ 'آپ کے آسٹریلیا میں پلاٹ دبئی میں اپارٹمنٹ نہیں آئیں گے تو کس کے آئیں گے؟'

اینکر کے مطابق ان کے ذرائع نے یہ بھی کیا کہ سب کے بارے میں، سب کو پتا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں کون کون بکی اور کون کون بکیز کا بندہ ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے بھارت میں ورلڈکپ سے پہلے قومی ٹیم کے 5 سے 6 کھلاڑیوں پر بورڈ کو بلیک میل کر کے سینٹرل کانٹریکٹ کی رقم بڑھوانے اور ٹیم میں گروپنگ کا آغاز کرنے کا الزام لگایا تھا۔

تازہ ترین