بالی ووڈ

سوناکشی کا ویڈنگ لُک کس اداکارہ کا چربہ ؟

سوناکشی نے ایک ہی دن میں3 جوڑے بدل لیے

طوبیٰ خضر حیات

سوناکشی کا ویڈنگ لُک کس اداکارہ کا چربہ ؟

سوناکشی نے ایک ہی دن میں3 جوڑے بدل لیے

فوٹو گریب
فوٹو گریب

بالی وڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی بھارت سمیت دنیا بھر میں پڑھی اور سنی جانے والی سب سے بڑی خبر بن گئی۔

بین المذاہب شادی کی وجہ سے جوڑے کو کافی زیادہ تنقیدکا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم 23 جون کو ظہیر اقبال اپنی دلہنیا کی بارات لیکر جب سسرال پہنچے تو  ساری ٹرولنگ نیک تمناؤں میں تبدیل ہوگئی۔

شادی کی تیاریوں کا ایک ایک لمحہ نجی رکھنے کے بعد جب سوناکشی پہلی مرتبہ ‘مسز ظہیر‘ کے طور پر پاپارازی کے سامنے آئیں تو اداکارہ کے ویڈنگ لُک پر مداحوں کی جانب سے تعریفوں کا تانتا بندھ گیا۔

سوناکشی کا ویڈنگ لُک کس اداکارہ کی کاپی؟

جہاں ایک جانب اداکارہ سوناکشی سنہا کے عروسی جوڑوں کے چرچے زبان زدِ عام ہیں وہیں دوسری طرف ان کے آؤٹ فٹس کو دیکھ کر ذہن میں 6 سال پہلے ہونے والی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی یاد آجاتی ہے۔

اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کے موقع پر کافی حد تک اداکارہ دیپیکا کے عروسی جوڑوں کو کاپی کیا ہے۔

 صرف یہی نہیں سوناکشی کے ہیئر اسٹائل ، میک اپ  سے لیکر جیولری تک تمام کی تمام لکس حیرت انگیز طور پر دیپیکا سے مشابہت رکھتی ہیں۔

 سوناکشی کی سول ویڈنگ اور دیپیکا کا سیم ریسیپشن لُک:

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی سول ویڈنگ کی تقریب میں  اداکارہ کی جانب سے پہنی گئی ساڑھی میں کوپر رنگ کی میناکاری کے کام سے لیکر  جیولری میں موجود کندن کے اسٹائل تک سب دیپیکا پڈوکون کے برائیڈل لُک کی ڈکٹو کاپی ہے۔

فرق صرف یہ ہے کہ سوناکشی نے اپنی والدہ کی 44 سال پُرانی جبکہ اداکارہ دیپیکا نے ڈیزائنر ‘سبھیا ساچی‘  کی تیار کردہ ساڑھی پہنی تھی۔

سوناکشی اور ظہیر کا سول ویڈنگ لُک
سوناکشی اور ظہیر کا سول ویڈنگ لُک
دیپیکا اور رنویر کا ریسیپشن لُک
دیپیکا اور رنویر کا ریسیپشن لُک
دونوں جوڑوں کے لُک میں حیرت انگیز مشابہت
دونوں جوڑوں کے لُک میں حیرت انگیز مشابہت

اداکارہ سوناکشی کے ریسیپشن اور دیپیکا کے لُک میں مماثلت  دیکھیے:

اس بات سے تو کوئی بھی نظریں نہیں چرا سکتا کہ اداکارہ سوناکشی سنہا کا دوسرا ویڈنگ لُک بھی دیپیکا پڈوکون کے لُک کا چربہ ہے۔

چھ سال پہلے اپنی شادی کی تقاریب میں دیپیکا کی جانب سے  ریشمی ساڑھیوں اور دوپٹوں کے انتخاب نے صارفین کی توجہ بآسانی اپنی جانب مبذول کی تھی۔

اداکارہ سوناکشی کو دیکھا جائے تو ایک بار پھر وہ اپنے دوسرے لُک میں بھی ہوبہو  اداکارہ دیپیکا کی کاپی کرتی نظر آرہی ہیں۔

ظہیر اور سوناکشی کا ریسیپشن میں پاپارازی کو دیا گیا پوز
ظہیر اور سوناکشی کا ریسیپشن میں پاپارازی کو دیا گیا پوز
دیپیکا اپنے پتی کے ہمراہ پوز کرتے ہوئے
دیپیکا اپنے پتی کے ہمراہ پوز کرتے ہوئے
سوناکشی، ظہیر ویڈنگ/کولاج
سوناکشی، ظہیر ویڈنگ/کولاج
دیپیکا ۔رنویر ویڈنگ/کولاج
دیپیکا ۔رنویر ویڈنگ/کولاج

فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ

تازہ ترین