انفوٹینمنٹ

سوناکشی سنہا کا شادی کے بعد ’ہمسفر ’ کے نام پہلا پیغام

اداکارہ اپنے دیرینہ دوست کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

Web Desk

سوناکشی سنہا کا شادی کے بعد ’ہمسفر ’ کے نام پہلا پیغام

اداکارہ اپنے دیرینہ دوست کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نےاپنے دیرینہ دوست ظہیر اقبال کی ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد پہلا پیغام سوشل میڈیا کی زینت بنادیا۔

آج بروز اتوار 23 جون کو اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی محبت کو پاکر کئی تاریخ رقم کردی۔ شادی کی اس تقریب میں بالی وڈ کی فلمی دنیا سے وابستہ کئی فنکاروں نے شرکت کی اور اس جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوناکشی سنہا نے شادی کی تقریب سے چند یادگارجھلکیاں شیئر کیں جس میں  دلہن اور دولہا کو دستخط کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ممبئی میں منعقدہ سول میرج کی اس تقریب میں دلہنیا نے اپنے لُک کو سادہ رکھتے ہوئے آف وائٹ ساڑھی کا انتخاب کیا جبکہ دلہنیا سے میچنگ کرتے ہوئے دولہا ظہیر اقبال بھی سفید کرتا شلوار میں نظر آئے۔

صرف یہی نہیں بلکہ سوناکشی نے اپنے لُک کو مکمل کرنے کیلئے بالوں کو سفید  پھولوں سے جوڑا بناکر باندھا ہوا تھا جبکہ لباس سے میچنگ نازک زیورات بھی دلہنیا کے حسن کو چار چاند لگاتے نظر آرہے تھے۔

رومانوی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے شوہر ظہیر اقبال کے نام پہلا پیغام شیئر کرتے ہوئے خوبصورت کیپشن بھی لکھا ڈالا۔

سوناکشی نے لکھا کہ،’اسی دن، سات سال پہلے (23.06.2017) ایک دوسرے کی آنکھوں میں، ہم نے محبت کو خوبصورت ترین شکل میں دیکھا اور اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا’۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ،’آج اس محبت نے تمام چیلنجوں اور کامیابیوں میں ہماری رہنمائی کی ہے، اس لمحے تک جہاں ہمارے دونوں خاندانوں اور ہمارے دونوں خداؤں کے ساتھ سے  اب ہم حقیقی میاں بیوی ہیں۔’۔

ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے کیپشن کا اختتام کرتے ہوئے ظہیر کے ساتھ اپنے نام کو جوڑ کو شادی کی یادگار تاریخ بھی لکھ ڈالی۔

تازہ ترین