عالمی منظر

کرتارپور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ نصب

یہ مجسمہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 185 ویں برسی کے موقع پر نصب کیا گیا۔

Web Desk

کرتارپور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ نصب

یہ مجسمہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 185 ویں برسی کے موقع پر نصب کیا گیا۔

مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہی، فوٹو بشکریہ گوگل
مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہی، فوٹو بشکریہ گوگل

کرتارپور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب میں مجسمے کی رونمائی کردی گئی۔

جیو نیوز کے مطابق کرتارپور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 185 ویں برسی کی دو روزہ تقریبات منعقد ہوئیں جس میں 400 سے زائد بھارتی یاتریوں نے شرکت کی۔

کرتارپور میں بھارتی سکھ رہنما سردار خوشویندر سنگھ اور مقامی سکھ رہنماؤں نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمےکی رونمائی کی۔ یاتری آج رات بھی کرتارپورمیں قیام کریں گے اور یاتریوں کی تواضع مکس سبزی، دال مکس، اچار اور پلاؤ سے کی گئی۔

یاتریوں نے پاکستان کو اپنا دوسرا گھرا قرار دیا اور کہا کہ یہاں ہر جگہ انہیں محبت اور اپنائیت ملتی ہے۔ انہوں نےبہترین انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور پنجاب حکومت کی جانب سے سکھ میرج ایکٹ کی منظوری کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا سکھ ازم کی بنیاد پاکستان سے ہے، ہمیں اپنی ثقافت کو بچانا ہے۔

تازہ ترین