انفوٹینمنٹ

سوناکشی اور ظہیر کی شادی، یویو ہنی سنگھ بھی ممبئی پہنچ گئے

گلوکار کا بیسٹ فرینڈ کی شادی میں دھماکے دار رقص کا عندیہ

Web Desk

سوناکشی اور ظہیر کی شادی، یویو ہنی سنگھ بھی ممبئی پہنچ گئے

گلوکار کا بیسٹ فرینڈ کی شادی میں دھماکے دار رقص کا عندیہ

گلوکار کا بیسٹ فرینڈ کی شادی میں دھماکے دار رقص کرنے کا عندیہ
گلوکار کا بیسٹ فرینڈ کی شادی میں دھماکے دار رقص کرنے کا عندیہ

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی میں شرکت کرنے کیلئے بھارتی ریپر و گلوکار یویو ہنی سنگھ بھی ممبئی پہنچ گئے۔

آج بروز اتوار 23 جون کو اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اس موقع پر مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مہمانوں کی اس طویل فہرست میں دلہنیا سوناکشی سنہا کے بیسٹ فرینڈ  و گلوکار یویو ہنی سنگھ بھی ممبئی ہوائی اڈے پر پہنچ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یویوہنی سنگھ آنکھوں پر چشمہ لگائے ایئرپورٹ پر پاپارازیوں سے بات چیت کر رہے ہیں جبکہ اس دوران انہوں نے مداحوں اور کیمرہ مین کیساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

پرجوش انداز میں اپنی والہانہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ،’میں آج شراب پیئے بغیر ڈانس کروں گا’۔

 واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اور ہنی سنگھ حال ہی میں مشہور گانے ’کلا اسٹار‘ کی میوزک ویڈیو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں  اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ہما قریشی کے ساتھ 2022 کی فلم ’ڈبل ایکس ایل’ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

 اگرچہ کہ ان دونوں نے اپنے رشتے کی حیثیت کا باضابطہ اعلان نہیں کیا تھا تاہم اس جوڑے نے اپنی محبت کو شادی تک لے جاکر تمام منفی باتوں کا گلا گھونٹ دیا۔

تازہ ترین